نئی دہلی،؍مئی، اسکاؤٹس اور گائڈس پر ایک 7 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے شکایتوں کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس اور ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی جدید کاری کی جائے۔ کمیٹی نے مینجمنٹ اور مالی بندوبست میں، جسے چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے آڈٹ کیا گیا ہے، کئی بے ضابطگیاں اور اختلافات پائے ہیں۔ کمیٹی نے اپنی مکمل رپورٹ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب وجے گوئل کو سونپ دی۔
کمیٹی نے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس اور ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے تنظیمی ڈھانچے کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس نے سفارش کی ہے کہ ایک مستقل نگراں کمیٹی قائم کی جانی چاہئے جو دونوں تنظیموں کی سرگرمیوں کا وقفے وقفے سے جائزہ لے سکے اور اس کی رپورٹ وزارت کو سونپ سکے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دونوں تنظیموں کے بورڈ میں حکومت کی طر ف سے نامزدگیاں بھی کی جانی چاہئے۔
اس سے پہلے کمیٹی نے اپنی پہلی عبوری رپورٹ 31 جنوری 2017 کو پیش کی تھی۔ کمیٹی نے مشورہ دیا تھا کہ اسکاؤٹس کی آمد ورفت نوجوانوں کی تحویل کا ضروری حصہ ہونا چاہئے۔