17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے سکریٹری امت کھرے نے ساتویں کمیونٹی ریڈیو سمیلن کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے آج نئی دلّیمیں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون میں  ساتویں کمیونٹی  ریڈیو سمیلن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ح

 ملک بھر کے سبھی  آپریشنل کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001X2NP.jpg

          اطلاعات و نشریات کے سکریٹری امت کھرے  نے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی ایک پوسٹر نمائش کا بھی افتتاح کیا ۔

          افتتاح کی تقریب کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب کھرے نے لگن کے لئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی تعریف کی اور کہا کہ  کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ملک بھر میں کمیونٹی ریڈیو موومنٹ کو پھیلانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ریڈیو کی اہمیت کو بھی  اجاگر کیا اور اس رول کا بھی ذکر کیا ، جو وہ آفات کے دوران اطلاعات پہنچانے میں  ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن ریڈیو اسٹیشنوں کے لوگوں کی سخت محنت  کا نتیجہ ہے کہ دیہی علاقوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

          انہوں نے کہا کہ مقامی زبان ، متن اور دیگر ضرورتیں  کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے راس آ سکتی ہیں اور انہیں ریڈیو کمیونٹی کے ذریعے اپنایا جا سکتا ہے ، جو بنیادی سطح پر مقامی اطلاع عام کرنے کے مرکز کے طور پر کام کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ضلعے میں کم سے کم ایک کمیونٹی ریڈیو ہونا چاہیئے اور  امنگ بھرے ضلعوں میں انہیں قائم کرنے کی ترجیح دی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے ممبروں سے کو تلقین کی کہ وہ کمیونٹی ریڈیو کے اپنانے کے بارے میں لفظ کو پھیلانے کے لئے برانڈ امبیسڈر کے طور پر کام کریں ۔

          سمیلن کے موضوع کے سلسلے میں جناب کھرے نے کہا کہ  پائیدار ترقیاتی مقاصد کے ساتھ کمیونٹی ریڈیو کے متن کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کمیونٹی ریڈیو کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کے پروگراموں اور اسکیموں کے پیغامات کو پھیلائیں ، خاص کر اُن پروگراموں کو ، جن کا براہ راست عوام کی زندگی پر اثر پڑتا ہے ۔  انہوں نے نمائندوں سے اِس بات کی بھی درخواست کی کہ وہ کمیونٹی میں ٹیچروں اور کھیل شخصیات جیسی اہم مقامی افراد کی نشاندہی کریں تاکہ پیغامات کو  مزید قوت کے ساتھ پھیلانے میں مدد مل سکے ۔

          اس موقع پر جناب امت کھرے نے   کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے لئے قدم بہ قدم عمل سے متعلق  ایک  مختصر فلم کا بھی  آغاز کیا ۔

          اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو مقامی آوازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اور کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے لئے یہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی مقاصد کا موضوع ہے، ‘‘ کسی کو پیچھے نہ چھوڑا جائے ’’ ۔ انہوں نے کہا کہ افراد کو کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے اور کمیونٹی کو قوم کے ساتھ جوڑنے کا کام کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔

          اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ٹی سی اے کلیانی نے ایک ہی چھت کے نیچے سبھی آپریشنل ریڈیو اسٹیشنوں کے نمائندوں کی موجودگی کو ایک مِنی انڈیا  کے مترادف قرار دیا ۔ انہوں نے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے صلاحیت سازی کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔

          نیتی آیوگ کے سینئر کنسلٹنٹ  جناب  راکیش رنجن نے پائیدار ترقیاتی مقاصد ایس ڈی جی کے سفر – ‘ کوئی پیچھے نہ رہے’ کے موضوع پر مکمل اجلاس کی صدارت کی، جب کہ پریس انفار میشن بیورو کی سابق ڈائرکٹر جنرل محترمہ ایستھر کار نے کمیونٹی ریڈیو : مسائل ، نظریات اور تجربات کے موضوع پر مکمل اجلاس کی صدارت کی ۔ اس اجلاس میں سماجی میڈیا کے ذریعے متن کے نشریے اور پھیلاؤ ، متن کے بندوبست ، تحقیق اور تیاری پر توجہ دی گئی ۔  امنگوں سے بھرے اضلاع  ، آفات سے دو چار ہونے والے علاقوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے  اپنے اپنے تجربات کے بارے میں ایک دوسرے کو جانکاری دی ۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے ایس ڈی جیز ، حکمرانی اور حکومت کے ساتھ تغذیہ سے متعلق کام کرنے کے سلسلے میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے تجربے کے بارے میں بھی ایک دوسرے کو جانکاری دی گئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More