نئی دہلی، حکومت ہند کے اعلیٰ اقتصادی مشیر (سی ای اے) اور انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے کاڈر سربراہ ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنیم نے آئی ای ایس افسران سے کہا ہے کہ وہ خودکواقتصادیاتسےمتعلقجدیدمعلوماتسےآراستہرکھیںاوراعدادوشمارکےتجزیئےنیزصورتحالکرمؤثرطورپرسمجھنےکیصلاحیتپیداکریں۔انہوںنےاسضرورتکوبھیاجاگرکیاکہآئیایایسافسرانکےمابینایکمشترکہپلیٹفارمپروقتافوقتاتجرباتاوربہترینکارروائیوںکاتبادلہکیاجائے۔ سی ای اے ڈاکٹر سبرامنیم کل قومی راجدھانی میں آئی ای ایس افسران سے بات چیت کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ یہ تبادلہ خیال آدھے دن طویل برین اسٹارمنگ اجلاس پر مشتمل تھا اور اس کا مقصد اقتصادی پالیسی سازی میں اور ملک میں اس پالیسی پر عمل درآمد کے معاملے میں آئی ای ایس افسران کے مؤثر رول کو اور زیادہ بڑھانا تھا۔ 130 سے زیادہ آئی ای ایس افسران نے جو مختلف وزارتوں اور حکومت ہند کے مختلف محکموں میں تعینات ہیں، اس اجلاس میں شرکت کی۔
اس بات سے اتفاق کیا گیا آئی ای ایس افسران حکومت کو غیر جانب دارانہ طور پر پالیسیوں کے نتائج سے آگاہ کرنے اور ریاستی حکومت کی خدمات کے سلسلے میں آئی ای ایس افسران کی خدمات کی توسیع کرنے میں ایک اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سبرامنیم نے کہا کہ آئی ای ایس افسران کو چاہئے کہوہخودکواقتصادیاتسےمتعلقجدیدمعلوماتسےآراستہرکھیںاوراعدادوشمارکےتجزیئےنیزصورتحالکرمؤثرطورپرسمجھنےکیصلاحیتپیداکریں۔ انہوںنےاسضرورتکوبھیاجاگرکیاکہآئیایایسافسرانکےمابینایکمشترکہپلیٹفارمپروقتافوقتاتجرباتاوربہترینکارروائیوںکاتبادلہکیاجائے۔ سی ای اے نے ہندوستان اور بیرونی ملکوں میں تربیت کے ذریعے خود کو مسلسل باعلم بنانے اور آن لائن تربیتی کورسوں سے فائدہ اٹھاکر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں۔
آئی ای ایس افسران نے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کا شکریہ ادا کیا کہ ان محکموں نے انہیں حکومت ہند کی سینئر سطح تک پہنچانے کا موقع فرا ہم کیا۔