13 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افتتاحی کھیلو انڈیا اسکول کھیل میں سری ہری صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار

Urdu News

نئی دہلی۔ نیشنل اکویٹکس چمپئن شپ 2017 میں بہترین تیراکی کا مظاہرہ کرنے والے کرناٹک کے سری ہری نٹراج کی صلاحیت یکم سے 4 فروری تک شیاما پرساد مکھرجی سویمنگ پول کمپلیکس میں منعقدہ ہونے والے پہلے کھیلو انڈیا اسکول میں تیراکی کی نوجوان صلاحیتوں میں قابل دید ہوگی۔

سری ہری نے، جن کی لمبائی چھ فٹ ہے،  مسلسل رکاوٹوں کو عبور کیا ہے اور وہ مزید تیزی دکھانے کے لئے کوشاں ہیں اور یہ ٹوکیوں میں 2020 اولمپکس گیم اور اس سال جکارتہ میں منعقدہ ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حقیقتاً بنگلورو کے جین کا کالج یہ طالب علم قومی ریکارڈ بناچکا ہے۔ انہوں نے ریکارڈ بیک اسٹروک کے لئے 50 میٹر سے زائد (26.58 سیکنڈ)، 100 میٹر سے زائد (59.99) اور 200 میٹر سےزائد میں (2:04.11) میں بنائے ہیں۔

سری ہری نے کہا کہ آٹھ سال کے لئے ہر سال 5 لاکھ کی اسکالر شپ کے لئے بہترین صلاحیت کا انتخاب کیا جائے گا لیکن میں پانچ مقابلوں میں شرکت کررہا ہوں جن میں 100 اور 200 میٹر کی فری اسٹائل شامل ہیں۔ 16 جنوری کو 17 سال کے ہونے والے سری ہری نے کہا کہ میں یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ جب بھی میں پول میں جاتا ہوں تو ہر بار بہترین  تیراکی  کا مظاہرہ کروں۔

کرناٹک کی ہی سلونی دلال دوسری اہم تیراک  ہیں جو کھیلو انڈیا یا اسکول کھیل میں شرکت کریں گی۔

ان کے علاوہ تنش جارج  میتھیو، نیل رائے، پدم پدم برہرے، رینا سلدہنا، مغربی بنگال کے سودیش منڈل اور مہاراشٹر کی کنیشا گپتا  تیراکی کے مقابلے میں حصہ لینے والے اہم ماہریں میں شامل  ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More