نئی دہلی، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ ،عوامی شکایات اور پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے ایک تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ سرکاری انتظامیہ کی کنٹرول کے تحت ضروری معلومات کے حصول سے متعلق شہریوں کے معلومات حاصل کرنے کے حق ، ہر ایک سرکاری انتظامیہ کے کام کاج میں شفافیت لانے اور جوابدہی قائم کرنے کی غرض سے ایک عملی قانون وضع کرنے کے لئے مرکزی معلومات کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشنوں کا قیام عمل میں آیا تھا۔
معلومات کے حصول کے حق ایکٹ میں ایسے کافی التزامات ہیں جو ذاتی مفادات کو نقصان پہنچانے والی معلومات تک رسائی کو مسترد کر تے ہیں۔