20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افسران کو ایسے طریقے اختیار کرنے چاہئیں جن سےخدمات کی موزوں فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے  افسران ا ور سرکاری  ملازمین سے کہا ہے کہ وہ   ایسے طریقے اختیار کریں  جن کے ذریعہ    خدمات کی موزوں فراہم کو  یقینی بنایا جاسکے۔ وہ آج یہاں  آئی آئی پی اے   کے پبلک ایڈمنسٹریشن کے 43 ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام میں شرکت کرنے والوں سے  گفتگو کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ غریب سے غریب  ترین لوگوں کو اوپر اٹھانے کو ترجیح دی جانی چاہئے۔    انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے  افسران سے کہا کہ وہ پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے وقت    غریب نواز    ، دیہی نواز   اور پسماندہ طبقوں کے تئیں     ترجیح والی  حکمت عملی اپنائیں۔  حکمرانی کے نظاموں میں    لوگوں کو  مرکزیت حاصل ہونی چاہئے    ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسروں کو چاہئے کہ وہ   خدمات کی فراہمی پر توجہ دیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  افسران کو   باصلاحیت  ، تخلیقی رجحان والے  اور سرگرم ہونا چاہئے اور  انہیں حکمرانی میں     لوگوں کی شرکت کی   حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔   انہوں نے کہا کہ   لوگوں کی شرکت کے بغیر   کوئی بھی اسکیم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہر شہری کو قوم کی تعمیر میں ایک سرگرم  رول ادا کرنے والا ہونا چاہئے۔    انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم جڑوں کو گہرا کریں اور    جمہوریہ حکمرانی کے فائدے  تمام لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔   انہوں نے  شرکت کرنے والے افسروں سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں    مقبول  ، بہترین   طریقہ کار کو اپنائیں اور انہیں    ہندستان کے   پس منظر میں استعمال کریں۔  انہوں نے کہا کہ   افسران کو   نتائج  اور اثرات پر  توجہ دینی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More