16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے ترک مکانی کرنے کی وجہ سے زرعی شعبے کے انحصار خواتین پر ہوتاجارہا ہے

Urdu News

خزانے اور کارپوریٹ اُمور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی کی طرف سے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے2017-18 کے اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ دیہی علاقوں کو چھوڑ کر شہروں میں منتقل ہونے والے مردوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا زرعی شعبہ خواتین پر انحصار کرتا جارہا ہے۔ جیسا کہ فصل کٹائی، چھوٹی صنعتوں اور محنت مزدوری کا رول ادا کرنے میں خواتین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ عالمی سطح پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خوراک کو یقینی بنانے اور مقامی طور پر زراعت میں حیاتیاتی تنوع لانے میں خواتین فیصلہ کن رول ادا کرتی ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ خاتون کسانوں کو زمین ، پانی ، قرضے، ٹیکنالوجی اور تربیت اور زیادہ فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ خاتون کسانوں کو بااختیار بنانا ، زرعی پیداوار میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس سمت حکومت مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کررہی ہے جن سے خاتون کسانوں کے اختیارات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ زرعی شعبے میں خواتین کو اہم کردار سونپنےکو یقینی بنانےکیلئے حکومت مندرجہ ذیل اقدامات کررہی ہے:

·        سبھی جاری اسکیموں / پروگراموں اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مستفید ہونے والی خواتین کیلئے بجٹ کا کم سے کم 30 فیصد حصہ مختص کررہی ہے۔

·        مستفید ہونے والوں پر توجہ مرکوز کرنے والے پروگراموں / اسکیموں کےمختلف فوائد  ان تک پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کی مرکزیت والی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہے۔

·        خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کے ذریعے بہت چھوٹے قرضوں سے جوڑنا اور انہیں اطلاع فراہم کرنا، نیز مختلف فیصلہ کن اداروں میں ان کی نمائندگی کو یقینی بنانا۔

·        زراعت میں خواتین کے رول کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ہر سال 15اکتوبر کو خاتون کسانوں کا دن منائےجانے کافیصلہ کیا ہے۔

          چونکہ سبھی سطحوں کی پیداوار ، فصل سے پہلے  اور فصل کے بعد کے عمل میں ، پیکیجنگ اور زراعت کی  مارکیٹنگ  میں خواتین کا غلبہ پہلے سے جاری ہے۔ لہٰذا یہ ایک مثبت رجحان ہوگا کہ بہت سے فیصلے صنف کی بنیاد پرکیے جائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More