12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے روز مرہ کی زندگی میں صفائی لانے کی ضرورت پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی؛ اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج مولانا آزاد تعلیمی تنظیم میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنے آس پاس کے ماحولیات کو صاف رکھنا چاہیے بلکہ ایک صاف ذہن اور مثبت سوچ کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔

دلی کے آٹھ منصوبوں کو فعال کرنے والی ایجنسیوں کے ایک عظیم عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے ضمیر سے صفائی کے پروگرام شروع کرنا چاہیے اور اسے ایک عادت کے طور پر جاری رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے سوچھتا مہم میں حصہ لینے والے تریبت یافتہ  افراد کے  جذبات اور ڈسپلین کی ستائش کی اور سامعین سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا مشن کو پورا کرنے کی اپیل کی۔

جناب نقوی نے فلم اداکارہ انو کپور، گلوکار سابری برادرس اور دیگر عظیم شخصیتوں کے ساتھ پروگرام کے مقام پر شرمدان  سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بڑی تعداد میں عظیم شخصیات نے اس مقام پر شرمدان کی  سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جناب نقوی نے مولانا آزاد تعلیمی تنظیم کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More