نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت صحت نے دسمبر ، 2016 ء میں ہندوستان کے لئے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ ( ای ایچ آر ) اسٹینڈرڈ ورژن ، 2016 ء کا اعلان کیا تاکہ متعدد ہیلتھ آئی ٹی نظاموں میں یکسانیت ، معیار ، باہمی تال میل ، اسٹوریج اور ترسیل پیدا کی جا سکے ۔ علاوہ ازیں ، حفظان صحت سے متعلق معلومات کا بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والے افراد اور دیگر شراکت داروں کو ان معیارات کو اختیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قومی صحت مشن کے تحت فراہم کردہ امداد کے ذریعے حفظان صحت سے متعلق تمام آئی ٹی ایپلی کیشنز میں الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ ( ای ایچ آر ) کے معیارات کو اپنائیں ۔
شہریوں کے ای ایچ آر نظام کی آمد سے ملک میں شہر کے شعبے میں باہمی تال میل پیدا ہونے کے علاوہ ملک گیر سطح پر تمام ریکارڈس آن لائن دستیاب رہیں گے ۔ ان طبی ریکارڈس تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس سے علاج کے عمل میں نہ صرف آسانی ہو گی بلکہ صحت نتائج بھی بر آمد ہوں گے ۔ مزید براں ، مرض کی تشخیص کے لئے دوبارہ طبی جانچ کرنے میں کمی واقع ہو گی ۔