20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امت شاہ نے پانچویں بین الاقوامی رامائن فیسٹیول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی، امور داخلہ کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں منعقد ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل یعنی انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے ذریعہ منعقدہ پانچویں بین الاقوامی رامائن فیسٹیول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی۔

            وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی سی سی آر تمام عالم میں بھارتی ثقافت اور اس کی اقدار کی تبلیغ کے نظرئیے کے تحت قائم کیاگیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رامائن فیسٹیول کے انعقاد کے علاوہ دیگر کوئی اس سے بہتر نظریہ نہیں ہو سکتا۔

            جناب شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی رامائن فیسٹیول پانچ برس کے سلسلے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 17 ملکوں نے اپنے فنکاروں کے ساتھ شرکت کی ہے اور انہوں نے رامائن کے ترجمے کے ساتھ شرکت کی ہے۔جناب شاہ نے مزید کہا کہ رامائن در حقیقت ایک ایسی تخلیق ہے جس نے ذاتی، معاشرتی، مذہبی، ثقافتی اور قومی سرحدیں عبور کی ہیں اور عالمی سامعین تک اپنی رسائی بنائی ہے۔

            وزیر داخلہ نے توجہ دلائی  کہ رامائن صدیوں قدیم بھارت کا ثقافتی خزانہ ہے اور رامائن دنیا کے تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔یہ ایک مریادا پرشوتم کی زندگی پر مہارشی والمیکی کے تخلیق کی گئی ایک بے مثال شاہ کار ہے۔ یہ انسانی زندگی کے عرو ج و زوال کو پیش کرتی ہے اور زندگی میں پیش آنے والی دشوار صورت حال کے مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔

            جناب شاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ  رامائن مختلف کرداروں کے درمیان بات چیت  کے ذریعہ دشوار ترین نظریات مثلاً اچھی حکمرانی، جنگ کا فن، سائنس اور تکنالوجی، خواتین کے وقار کا تحفظ،کے نظرئیے کی وضاحت کرتی ہے۔

            آخر میں جناب شاہ نے آئی سی سی آر کو بھارتی بھارتی ثقافت اور رامائن کو تمام عالم کے لئے بھارتی سفیر بنانے کی کوششوں کے لئے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام ان کلمات کے ساتھ کیا کہ تمام لوگوں کو اپنی زندگی میں رامائن سے سبق لینا چاہئیے اور ایک مثالی شخصیت بننے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More