15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکی صدر براک اوبامہ سے وزیراعظم کی ٹیلی فون پر گفتگو

Urdu News

نئی دہلی۔19؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل شام امریکی صدر جناب براک اوبامہ کی ایک ٹیلی فون کال موصول کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور امریکہ کے مابین گزشتہ چند برسوں کےد وران تعلقات کی پیش رفت اور افزوں تعاون پر نظرثانی کے بعد ان کی ہمہ گیریت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے بھارت اور امریکہ کے مابین کلیدی شراکت داری کو مستحکم بنانے میں اپنا تعاون دینے اور ان کی مضبوط حمایت کے لئے صدر اوبامہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے صدر اوبامہ کو ان کی مستقبل کی کوششوں کیلئے اپنی نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More