نئی دہلی، امنگ کے تین سال پورے ہونے اور 2000+ خدمات کا ہدف حاصل کرنے کے موقع پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی، مواصلات قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد کی سربراہی میں 23 نومبر 2020 کو شام 4 بجے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد تقریباً 20شراکت دار محکموں سے رائے اور فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔ امنگ کے اہم شراکت داروں میں ایمپلائی پرووڈینٹ فنڈ ، ڈائریکٹ بینفٹ اسکیم ڈپارٹمنٹ ، ایمپلائی اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ، صحت ،تعلیم ، زراعت، مویشی پروری اور اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی)شامل ہیںَ۔ کانفرنس کے دوران وزارت خارجہ کے تعاون سے امنگ کا ایک بین الاقوامی ایڈیشن کچھ چنندہ ممالک جیسے امریکہ، یونائیٹیڈ کنگڈم (برطانیہ) کناڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، نیدر لینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ کے لئےجاری کیا جائے گا۔یہ ایڈیشن ان ممالک میں رہ رہے ہندستانی طلبا ہند نژاد اور ہندستانی سیاحوں کو کسی بھی وقت حکومت ہند خدمات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ہندستان کو امنگ کو دستیاب ’ہندستانی ثقافت‘ خدمات کے ذریعہ دنیا تک رسائی کرنے اور غیر ملکی سیاحوں میں ہندستان میں سفر کے تئیں دلچسپی بڑھانے میں مدد گار ہوگا۔
امنگ موبائل ایپ نئے زمانے کی حکمرانی کے لئے یونیفایئڈ موبائل ایپلی کیشن حکومت ہند کا مجموعی واحد متحد، محفوظ ، کثیر جہتی، کثیر لسانی ، کثیر خدمات دستیاب کرانے والاموبائل ایپ ہے۔ اس کے ذریعہ مرکز اور ریاستوں کے مختلف اداروں و تنظیموں کی بہت موثر خدما ت تک رسائی دستیاب ہوتی ہے۔
امنگ ایپ کی تشکیل الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے قومی ای گورننس (این ای جی ڈی) نے کیا ہے۔ وزیراعظم نے 163 خدمات کے ساتھ 23نومبر 2017 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ کامیابی کے ساتھ بہت کم وقت کے اندر امنگ میں فروری 2018 میں متحدہ عرب امارات کے دوبئی میں سرکاروں کے چھٹے عالمی کانفرنس ’بہترین ایم –گورنمنٹ سروس‘ ایوارڈ سمیت چار خصوصی اعزازات حاصل کئے۔
ڈیجیٹل انڈیا کی ’پاورٹی ایم پاور‘ کے تصور کے مکمل طور پر مواقف امنگ کا مکمل ہدف شہریوں کو ‘ایز آف لیونگ ‘ دستیاب کرانا ہے۔ جس میں محض ایک موبائل ایپ کے ذریعہ حکومت کی تمام اہم خدمات کو بہت ہی آسان سہل ڈھنگ سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔
اب امنگ 2039 خدمات (88مرکزی محکموں سے) 373 27 ریاستوں کے 101 محکموں سے 487 اور عوامی خدمات کے بلوں کی ادائیگی کے لئے 1189 خدمات مہیا کرتا ہے اور یہ خدمات لگاتار بڑھ رہی ہیں۔
امنگ موبائیل ایپ ، اینڈرائیڈ آئی او ایس ، تمام ویب براؤزنگ پلیٹ فارموں اور کے اے آئی او ایس (جیو فیچر فون پر دستیاب) پر چنندہ خدمات کے لئے دستیاب ہے۔ اب تک امنگ کو 3.75 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور اس کے تقریباً 2.55 کروڑ رجسٹرڈ یوزرس ہیں۔ نیز اسے ایک لاکھ 36 لوگوں میں پلے اسٹور پر 4 کی اوسط ریٹنگ دی ہے۔
امنگ ایپ کو 97183-97183۔نمبر پر مسڈ کال دے کر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور درج ذیل لنکس سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
1۔ ویب: https://web.umang.gov.in/web/#/
2۔ اینڈرائیڈ۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.umang.negd.g2c
3۔ آئی او ایس ۔ https://apps.apple.com/in/app/umang/id1236448857