16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انتظامیہ کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی میں 120 ویں انڈکشن تربیتی پروگرام کے شرکا نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ترقی دے کر آئی ایس بنائے گئے ا سٹیٹ سول سروسیز کے ا یک گروپ نے   لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف  ایڈمنسٹریشن مسوری میں  120 ویں انڈکشن تربیتی پروگرام میں  حصہ لینے کے بعد   صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند سے آج راشٹر پتی بھون میں  ملاقات کی۔

 سول سروسیز کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    آل انڈیا سروسیز نے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے  اور انہوں نے  ہماری معیشت کی ترقی میں بھی خاطر خواہ کردار ادا کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ملک کی تعمیر میں  ان افسروں کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن  ہم کو  اپنا خود جائزہ لینا چاہئے تاکہ    ا س بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہماری   شہری خدمات   میں  لگارتار  بہتری ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  پبلک سرونٹس کی شکل میں  سول سروسیز افسروں  کو اپنے ذاتی  رویہ میں  مثالی رول ماڈل بننے  کی ضرورت ہے ۔ سماج  اور ہندستان کی  گوناگونیت کے تئیں   ا ن کے پیشہ وارانہ  رویئے ، ایمانداری، یکجہتی، عاجزی اور  حساسیت سے سمجھوتہ نہیں   کیا جاسکتا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سبھی افسروں کو ہندستان کے عوام کی خدمت  کے لئے کام کرنا چاہئے۔ البتہ  کچھ لوگوں کو  دوسروں کے مقابلے میں حکومت   کے تعاون  کی ضرورت ہے۔ سول سروسیز کے افسران  ملک کے ان شہریوں  کی خدمت کرنے کے لئے اپنی توانائی  خرچ کریں   جو معاشی طور پر کمزور ہیں  اور سماجی  اعتبار سے  محروم ہیں اور سیاسی طور پر بااختیار نہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ  وہ گروپ ہیں  جن پر  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More