نئی دہلی، انجیئنرنگ سروسز ( ابتدائی) تحریری امتحان 2019 کے نتائج کی بنیادی پر ، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 6 جنوری 2019 کو کرائے تھے ، دئے گئے رول نمبر والے امیدوار انجینئرنگ سروسز (مین ) امتحان 2019 کے لئے اہل قرار دئے گئے ہیں۔ یہ نتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ:https://upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔
ان امیدواروں کی امیدواری امتحانات کے تمام مرحلوں کے لئے عبوری سمجھی جائے گی جب تک کہ وہ اہلیت کی تمام مقررہ شرائط کو پورا نہیں کرتے۔ جن امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے ، انہیں 30 جون 2019 کو منعقد ہونے والے انجینئرنگ سروس (مین) امتحان 2019 میں شامل ہونا ہوگا۔ اہل قرار دئے گئے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ریلوے کی وزارت کی جانب سے 26 ستمبر 2018 کو امتحانات کے نوٹس نمبر 01/ 2019 کے ضابطوں کو اچھی طرح دیکھ لیں جو ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ سے انجینئرنگ سروس (مین) امتحان 2019 کے انعقاد سے تین ہفتے پہلے اپنا ای-ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ انجینئرنگ سروس (ابتدائی ) امتحان 2019 کے نمبروں اور کٹ آف مارکس کو کمیشن کی ویب سائٹ پر انجینئرنگ سروسز امتحان 2019 کی تمام کارروائی پوری ہونے کے بعد ڈالا جائے گا۔ انجینئرنگ سروسز (مین ) امتحان 2019 کے لئے سینٹر ؍ ڈسپلن میں تبدیلی کی کسی درخواست کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی ۔
یونین پبلک سروس کمیشن کا اس کے کیمپس میں سہولتی کاؤنٹر موجود ہے ۔ امیدوار امتحان ؍ نتائج سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات ؍ وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بذات خود حاصل کرسکتے ہیں۔ یا ٹیلی فون نمبر : 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543پر کال کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔