20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر جنا ب پرکاش جاؤڈیکر نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر ‘‘سوؤچھ بھارت سَمر اِنٹرن شِپ- سوؤچھتا کے سو گھنٹے’’ میں شرکت کریں

Urdu News

نئی دہلی، نسانی وسائل کی ترقی کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ‘‘ سوؤچھ بھارت سمر انٹر ن شپ سوؤچھتا کے سو گھنٹے’’ میں شرکت کر کے ملک گیر سوؤچھتا مشن کا حصہ بنیں۔ سوؤچھ بھارت سمر انٹرن شپ-سوؤچھتا کے سو گھنٹے نامی مہم کی شروعات انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت کے تعاؤن سے  کی تھی تاکہ پورے ملک کے نوجوانوں کوصفائی ستھرائی سے متعلق کام اور گاؤں کی سطح کی ترقی کو کام میں لگایا جا سکے۔ یکم مئی سے 31 جولائی 2018 تک چلائے جانے والے اِس پروگرام کا مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق کام کیلئے نوجوانوں کی صلاحیت کو فروغ دینااور ملک بھر کے نوجوانوں کو سوؤچھتا انقلاب سے وابستہ کرنا اور مہاتما گاندھی کے 150ویں  یوم پیدائش سے پہلے دیہی علاقوں کی کمیونٹی خدمات سے نوجوانوں کو مربوط کرنا ہے۔

جناب  پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کیا گیا سوؤچھ بھارت پروگرام ملک میں ایک عوامی تحریک کی شکل اختیارکر چکا ہے۔ ایک ٹوئیٹ اور /ویڈیو پیغام میں جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ وزیراعظم نے سوؤچھ بھارت مہم 3 سال پہلے کی تھی ، اس مہم نے  لوگوں کی توجہ اب پوری طرح سے اپنی طرف مبذول کرا لی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر نے کہا کہ اب نوجوانوں کی باری ہے کہ وہ اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران 10 سے 12 دن کیلئے گاؤں میں جا کر سوؤچھ بھارت سمر انٹرن شپ میں شرکت کریں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود کو دی جانے والی اورلوگوں کی تعلیم کا ایک حصہ ہے، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر اس مہم میں لوگوں کی شرکت ضروری ہوگی۔

کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ انرولمنٹ فارم کے ذریعے سوؤچھ بھارت سمر انٹرن شپ میں شرکت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار انفرادی حیثیت سے اور ٹیم کے طور پر بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کام کی جگہ اور ٹیم کے سائز کا فیصلہ نوڈل افسروں کے صلاح و مشورے سے کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے انٹرن شپ میں شمولیت کے بعد امیدواروں کی شرکت کو  اسی وقت منظور کیا جائے گا،جب ان کی تصدیق ا ن کے اپنے متعلقہ اداروں کے نوڈل افسرکے ذریعے کی جا ئے گی۔ امیدوار اپنے منتخب کئے ہوئے اور اپنے متعلقہ ادارے سے  منظورشدہ دیہی علاقوں میں  سوؤچھتا سے وابستہ  سرگرمیوں میں کم سے کم 100 گھنٹے کا وقت لگائیں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 مئی 2018 ہوگی۔

فیلڈورک مکمل ہونے کے 15 دن کے اندر-اندر امیدوار اپنی  انٹرن شپ رپورٹ  آن لائن پورٹل کے ذریعے پیش کریں گے۔ اس رپورٹ کو سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کے مقصد سے نوڈل افسر اس کا جائزہ لیں گےا ور اس کی منظوری دیں گے۔ اس مشن میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو انٹرن شپ مکمل ہونے اور متعلقہ ادارے کی طرف سے منظوری کے بعد سوؤچھ بھارت انٹرن شپ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ان انٹرنس کو 2 کریکولم کریڈٹ دیئے جائیں گے، جن کی رپورٹ صحیح پائی گئی  تو 3 بہترین انٹرنس /ٹیموں کو کالج، یونیورسٹی، ریاست اور قومی سطح پر نوازا جائے گا۔

جیتنے والوں کو کالج کی سطح پر شیلڈ/کپ اور خصوصی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

سرٹیفکیٹس کے علاوہ مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق مناسب سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

یونیورسٹی سطح پر مناسب سرٹیفکیٹ کے ساتھ 30 ہزار روپے، 20 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے ۔

ریاستی سطح پر مناسب سرٹیفکیٹ کے ساتھ 50 ہزار روپے، 30 ہزار روپے اور 20 ہزار روپے۔

قومی سطح پر مناسب سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2 لاکھ روپے، ایک لاکھ روپے او ر50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More