16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اننت کمار دوہرہ دون میں دوئی والا کے مقام پر سی آئی پی ای ٹی : سینٹر فار اسکلنگ اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ (سی ایس ٹی ایس) کا افتتاح کریں گے اور سی آئی پی ای ٹی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی، کیمیاوی اشیا، کیمیاوی کھاد اور پارلیمانی امور کے مرکزی  وزیر   جناب اننت کمار   کل دہرہ دون میں   دوئی والا کے مقام پر نئے     سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ  اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کی  عمارت   کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔   ساتھ ہی ساتھ وہ  آئی ٹی آئی بلڈنگ میں   سی آئی پی ای ٹی:سینٹر فار اسکلنگ اینڈ ٹکینکل سپورٹ  (سی ایس ٹی ایس)   کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر   جن لوگوں کی شرکت کرنے کی توقع ہے ان میں    اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب تریویندر سنگھ راوت ،  منصوبہ بندی  (آزادانہ چارج) اور کیمیاوی اشیا  اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ   ،ہری دوار کے  پارلیمنٹ ممبر    ڈاکٹر رمیش    پوکھریال نشانک بھی شامل  ہیں۔   اس وقت سی آئی پی ای ٹی  پورے ملک میں    21 مقامات پر کام کرتا ہےا ور سی آئی پی ای ٹی : سی ایس ٹی ایس  دہرہ دون  32وا ں مرکز ہوگا۔

 دوئی والا کا  سی آئی پی ای ٹی مرکز   صلاحیت سازی کے مختلف  پروگراموں کے ذریعہ    پہلے سال میں   تقریباًایک ہزار طلبا کو تربیت دے گا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔   بعد میں انہیں    ڈپلو مہ سطح کے پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔    طلبا کی تعداد   رفتہ رفتہ بڑھتی جائے گی   اور تیسرے سال  میں تقریباً دو ہزار ہوجائے گی۔  اتراکھنڈ   میں    موجودہ   پلاسٹک صنعتیں    جن شہروں میں واقع ہیں  ان میں  روڑکی ، دہرہ دون اور رودرپور وغیرہ شامل ہیں۔  نوجوان  چھوٹے صنعت کار   سی آئی پی ای ٹی کے     بننے والے مرکز کے ذریعہ     ٹکلنالوجی کی    مدد والی    خدمات    اور باصلاحیت افرادی قوت کے ذریعہ    بہت زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 دہرہ دون میں سی آئی پی ای  ٹی   :سی ایس ٹی ایس   51.32 کروڑ   روپے کی   لاگت سے   قائم کیا جارہا ہے۔     اس میں    مرکزی حکومت   اور اتراکھنڈ کی حکومت پچا س پچاس فی صد کی بنیاد پر روپیہ لگائیں گی۔ یہ مرکز آئی ٹی آئی دوئی والا کی   تزئین شدہ  موجودہ عمارت    میں کام  شروع کرے گا اور اس کی نئی عمارت     قریب کی    دس ایکڑ  زمین  پر   تعمیر کی جائے گی      ۔ یہ زمین    سی آئی پی ای ٹی کو    الاٹ کئے جانے کے مرحلے میں ہے۔

حکومت ہند کے    کیمیاوی اشیا  اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمہ کے تحت سی آئی پی ای ٹی    پلاسٹک انجینئرنگ   اور ٹکنالوجی کے    پورے شعبے میں    ڈپلومہ   ، پوسٹ ڈپلومہ ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ  ، انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور   ڈاکٹریٹ پروگرام     کی ڈگریاں دیتا ہے۔

صنعت کے اندازوں کے مطابق   پلاسٹک کی پروسیسنگ کی صنعتوں میں تقریباً  بارہ لاکھ    براہ راست   تکنیکی افراد کام کرتے ہیں۔     اگلے آٹھ دس برسوں میں جس  زائد افرادی قوت کی   ضرورت ہوگی اس کا اندازہ تقریباً گیارہ لاکھ لگایا گیا ہے۔   حکومت ہند کے    اسکل انڈیا   ویژن کے مطابق    سی آئی پی ای ٹی     پلاسٹک اور متعلقہ صنعتوں کے لئے     باصلاحیت افراد ی قوت   فراہم کررہا ہے۔   پچھلے چار برسوں یعنی 2014 سے 2018 کے دوران     سی آئی پی ای ٹی نے    صلاحیت سازی   اور تربیت کے    طویل مدتی  اور قلیل مدتی پروگرامو ں کے ذریعہ تقریباً دو لاکھ 42 ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کی ہے۔  اس نے   2022 تک    6 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کا نشانہ     مقرر کیا ہے۔    اس میں بنیادی  سال 2010 شمار کیا گیا ہے۔

 تقریباً ایک لاکھ   پیشہ ور افراد کے ساتھ   سی آئی پی ای ٹی     نہ صرف ہندستان  میں بلکہ ایشیا میں بھی     پلاسٹک ٹکنالوجی کا  ایک زبردست  ادارہ بن گیا ہے۔ سی آئی پی ای ٹی کے تربیت یافتہ افراد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

سی آئی پی ای ٹی    میک ان انڈیا   مشن میں بھی     اپنا کردار ادا کررہا ہے جہاں   پورے ملک میں   پھیلی ہوئی پلاسٹک صنعتیں ،   سی آئی پی ای ٹی   کی طرف سے    فراہم کردہ     ٹکنالوجی سپورٹ سروسیز    کی بدولت     تمام   اہم صنعتوں میں    اپنا   رول ادا کررہی ہیں۔ ا ن میں زراعت ، آٹوموبائیل  ، ایرواسپیس   ، عمارت سازی اور تعمیرات  ، اطلاعاتی ٹکنالوجی، الیکٹرل اور الیکٹرونکس، ٹیلی مواصلات، دفاع، میڈیکل اور   ایف ایم سی جی   وغیرہ شامل ہیں۔

 سی آئی پی ای ٹی  سووچ  بھارت ابھیان میں  بھی    مدد کررہا ہے یہ حکومت ہند   کا ایک زبردست پروگروام ہے۔     سی آئی پی ای ٹی    ، پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اور کچرے کے بندوبست    کی حقیقی    اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعہ آگاہی پروگراموں    اور سمیناروں کا انعقاد کرکے     یہ کام انجام دے رہا ہے۔  سی ایس آر   اسکیم  کے تحت     سی آئی پی ای ٹی نے      پورے ملک میں    لڑکیوں کے فائدہ کے لئے 25  ٹوائلٹ تعمیر کئے ہیں۔

سی آئی پی ای ٹی نے    ویڈیو کانفرسنگ سہولت    ، سی آئی پی ای ٹی کیمپس نے   وائی فائی کنیکٹی ویٹی، ڈیجیٹل لائبریری اور   طلبا   نیز پلاسٹک صنعتوں کے لئے ای لرننگ پروگراموں     کے تحت   ڈیجیٹل انڈیا اسکیم نے ایک قائدانہ رول ادا کیا ہے۔

سی آئی پی ای ٹی نے حکومت ہند کے ایک اور پروگرام    اسٹارٹ اپ انڈیا میں ہاتھ بٹایا ہے۔    ہر سال    تقریباً دو تین فی صد طلبا      صنعت کاروں کو اپناتے ہیں   جس  کے نتیجہ میں ہزاروں نوجوانوں کوروزگار فراہم ہوتا ہے۔

   اس موقع پر    حکومت ہند کے   کیمیکلز اور پیٹرو کیمکلز کے سکریٹری جناب    راگھویندر راؤ   ، کیمکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی جوانٹ سکریٹری محتر مہ اپرنا ایس  شرما  اور  مرکزی   نیز ریاستی حکومتوں کے    سینئر افسران   اور   پلاسٹک کی صنعتوں کے ارکان اس   تقریب میں شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More