17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز نے نگہبانی بیداری ہفتہ – 2019 منایا ، جس کا موضوع تھا ، ‘‘ایمانداری- ایک طرزِ زندگی ’’

Urdu News

نئی دلّی: انڈین ریلوے نے  ‘‘ ایمانداری – ایک طرزِ زندگی ’’ کے موضوع پر  ایک نگہبانیبیداری ہفتہ – 2019 ( 28 اکتوبر ، 2019ء سے 2 نومبر ، 2019 ء تک ) منایا ۔   یہ ہفتہ  پورے انڈین ریلویز میں منایا گیا ، جس میں تمام سطحوں پر   عوام نے شرکت کی ۔  28 اکتوبر ، 2019 ء کو وزارتِ ریلوے  ، زونل ریلوے ، ڈویژنز ، پی یوز اور سرکاری شعبے کے اداروں نے   نگہبانی بیداری ہفتہ شروع کرنے کے لئے ایمانداری کا حلف لیا ۔

اس موقع پر ایک پیغام میں ریلوے اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے   اس تقریب کے بارے میں اپنی  خوشی کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ  :

          ‘‘ شفافیت  اور  ذمہ داری  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی   حکومت کی پہچان ہے  ’’ ۔  انہوں نے  قومی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر  ریلوے انتظامیہ سے بد عنوانی دور کرنے کی اپنی عہد بندی کا اعادہ بھی کیا ۔

          ریلویز کے وزیر مملکت جناب سریش  سی انگڑی نے اپنے پیغام میں کہا کہ :

          ‘‘ بد عنوانی  کی  ریلوے ملازمین     ، متعلقین  اور  ملک کے شہریوں کی   سرگرم   شراکت سے ہی  بیخ کنی کی جا سکتی ہے اور  یہ کام   نظام میں  دیرپا تبدیلیاں لانے کے لئے  بد عنوانی کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پھیلا کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔

          سینٹر وجلینس کمشنر ( سی وی سی ) جناب شرد کمار نے  ریلوے کے افسران کو  ایمانداری کا حلف دلایا اور  ایک وجلینس  رسالے کا اجراء کیا ، جس کا  نام ‘‘ چیتنا آہوان ’’ ہے ۔  اس رسالے میں   نگہبانی سے متعلق معاملات پر مضامین ، کہانیاں ، نظمیں اور پیغامات ہیں ۔  اس تقریب کا انعقاد نئی دلّی میں 30 اکتوبر ، 2019 ء کو شمالی ریلوے کے ہیڈ کوارٹر   میں کیا گیا ۔   ملازمین میں  ایمانداری اور شفافیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ‘‘  اَگنی شِکھا’’ نامی ایمانداری کی مشعل   کو  سی وی سی جناب شرد کمار اور ریلوے بورڈ کے چیئر مین  جناب ونود کمار یادو نے    ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔

          ملازمین  ، مسافروں اور دیگر متعلقین  میں ایمانداری اور دیانتداری  کا پیغام پہنچانے کے لئے   ریلوے ملازمین ، ریل کا استعمال کرنے والوں اور بڑے پیمانے پر عوام کو  ایمانداری کا حلف دلانے کے لئے   پیغامات اور ریلوے پورٹل   کا منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ۔ تقریباً  پانچ لاکھ ریلوے اہلکاروں اور تین لاکھ سے زیادہ مسافروں نے ایمانداری کا حلف لیا ، جب کہ  ریلوے ایپ کے ذریعے  2.64 کروڑ  استعمال کرنے والوں  کو ایمانداری کے حلف کے پیغامات  موصول ہوئے ۔

          ملازمین اور ریل کا استعمال کرنے والوں کو حساس بنانے اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ اُن کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بد عنوانی سے بچنے  اور اِسے دور کرنے پر  مرکوز سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر شہرت دی گئی ۔

          نو جوانوں کو حساس بنانے کی ایک کوشش میں بڑی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں میں اندرونی اور باہری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔  اس موضوع پر پمفلیٹ ، نیوز لیٹر اور جنرل تقسیم کرنے کے علاوہ  بہت سے سیمینار وں / ورک شاپس / اِسکِٹس / نُکڑ ناٹک  ، ملازمین / خاندان  کے مقابلے  ( مباحثے  ، کوئز وغیرہ ) ، انسانی زنجیر بنانا اور گراہکوں کی شکایتوں کو حل کرنے  کے  کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔  بہت سے تعلیمی اداروں (اسکولوں اور کالجوں ) میں مباحثوں / مضمون نگرانی کے مقابلے وغیرہ  منعقد کئے گئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More