16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز نے ٹرین چلانے میں بہتری لانے اور مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے متعدد آئی ٹی اقدامات کئے ہیں۔

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلویز نے ہمیشہ سے ٹرین چلانے میں بہتری لانے اور مسافروں کو سفر کا بہتر تجربہ دینے کے لئے نئی ٹکنالوجی کو اختیار کرنے پر  توجہ دی ہے۔ اسی سلسلے میں انڈین ریلویز نے متعدد آئی ٹی اقدامات شروع کئے ہیں۔ اس سلسلے میں انڈین ریلویز نے   جو بڑے اقدامات کئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

نئی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے ٹرینوں کا پتہ لگانا

ریلویز نے جی پی ایس آلات کا استعمال کرکے ٹرینوں کو پتہ لگانے کا تجربہ شروع کیا ہے۔  یہ  جی پی ایس آلات انجن میں  لگے ہوتے ہیں۔  ایک پائیدار حل کے لئے ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم (آئی ٹی آر ایس)نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت جی پی ایس ٹریکنگ آلات سیٹلائٹ مواصلات کا استعمال کرکے بولیں گے۔ ان کا ٹرائل کامیاب رہا ہے۔ علاوہ ازیں ٹریک سرکٹ اسٹیشنوں میں پہلے سے ہی دستیاب ڈیٹا لاگر سسٹم  کا استعمال ٹرینوں کی آمد اور روانگی سے متعلق معلومات کے لئے بڑے انٹر چینج پوائنٹس پر کیا جارہا ہے۔

ٹرینوں سے متعلق ہینڈ ہیلڈ آلات

ہینڈ ہیلڈ ٹرمنلس  (ایچ ایچ ٹی ایس)  ٹرین ٹکٹ ایکزامینر (ٹی ٹی ای) کو دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ ریزرو شدہ کوچوں  کی جانچ کرسکے، خالی برتھ الاٹ کرسکے اور بعد والے اسٹیشنوں پر دستیاب برتھ سے متعلق  معلومات حاصل کرسکے۔ ایچ ایچ ٹی ٹکٹنگ درخواست کی بھی جانچ کرسکتا ہے اور ضوابط کے مطابق زائد کرایہ وصول کرسکتا ہے۔

ٹکٹنگ ویب سائٹ کی تجدید کاری (آئی آر سی ٹی سی)

پچھلے چار سالوں میں ویب سائٹ کی صلاحیت میں فی منٹ 20 ہزار ٹکٹوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 2014 میں فی منٹ 2000 ٹکٹ  ہی نکل پاتے تھے۔ یعنی 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ صلاحیت کے علاوہ صارف کے پورے تجربے میں آسان نیوی گیشن اور معیاری خیالات کے ساتھ  ایک نیا انٹر فیس  کا آغاز کرنے کے ساتھ کافی بہتری آئی ہے جو مسافروں کو آسانی سے لین دین کا اہل بناتی ہے۔ نئی سہولتیں جوڑی گئی ہیں جس سے کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے مسافروں کو سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

موبائل فون کے ذریعہ کاغذ کے بغیر غیر ریزرو شدہ ٹکٹنگ

ممبئی میں  25 دسمبر 2014 کو موبائل فون پر کاغذ کے بغیر غیر ریزرو شدہ ٹکٹنگ کا آغاز ہوا تھا اور اسی کے بعد سے  اب اس سہولت کی توسیع ممبئی کے مضافاتی سیکشنوں ، چنئی، کولکاتااور سکندرآباد اور نئی دہلی پلول سیکشن تک  کردی گئی ہے۔  اس نے ٹرینوں کے غیر ریزرو شدہ کمپارٹمنٹ میں سفر کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے مسافروں کے قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔ یہ ٹکٹ موبائل فون پر ڈیلیور کردیا جاتا ہے اور  اس میں کیو آر کوڈ جوڑا جاتا ہے۔ اس سروس سے مسافروں کو سہولت ملی ہے۔ تقریباً چار لاکھ مسافر روزانہ موبائل فون پر ٹکٹ بُک کررہے ہیں۔

مدت

موبائل پر بُک کئے گئے غیر ریزرو شدہ ٹکٹوں کی یومیہ اوسط

2014-18

2014-15 : 195  ٹکٹ یومیہ

2015-16 : 1929 ٹکٹ یومیہ

2016-17 : 7257 ٹکٹ یومیہ

2017-18 : 16223 ٹکٹ یومیہ

2018-19

67000 ٹکٹ یومیہ

انڈین ریلوے ای۔ پروکیورمینٹ سسٹم (آئی آر ای پی ایس)

اشیا کی خریداری،  خدمات اور کام اور کباڑ کی فروخت کی ای۔ نیلامی کے لئے انڈین ریلویز کی ٹینڈرنگ کا مکمل کام کاج آئی آر ای پی ایس پر ہوتا ہے۔  آئی آر ای پی ایس سسٹم  بھارت میں بی پورٹل کا سب سے بڑا جی ہے۔  اس سے شفافیت، اثر انگیزی اور تجارت کو آسان بنانے میں بہتری کے اہداف کے حصول میں مدد ملی ہے۔ 18۔2017 کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ سے زائد قیمت والے چار لاکھ 44 ہزار ای۔ ٹینڈر آئی آر ای پی ایس  پر جاری کئے گئے تھے۔پچھلے سال ای۔ نیلامی کے ذریعہ 2800 کروڑ روپے کے کباڑ کی آن لائن فروخت بھی ہوئی تھی۔90 ہزار وینڈروں نے آئی آر ای پی ایس ویب سائٹ پر خود کا اندراج کرلیا ہے۔ سینٹرل وجیلینس کمیشن نے تنظیم میں شفافیت کے لئے آئی ٹی اقدامات کے زمرے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے  سسٹم کا اعتراف کیا ہے اور ’’وجیلنس ایکسیلینس ایوارڈ۔ 2017‘‘ کے تحت اسے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More