12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، حکومت کو کچھ شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ای-فائلنگ ویب سائٹ پر لاگ آن کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ اسی طرح آدھار کارڈ اور پین کارڈ میں مختلف نام ہونے کے سبب انہیں پین کارڈ سے آدھار کو لنک کرنے میں دقت ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں وضاحت کی جا رہی ہے کہ تکنیکی رکاوٹوں کو پہلے ہی دور کیاجا چکا ہے۔ آخری وقت میں زیادہ بھیڑ ہونے کے سبب لوگوں کو مذکورہ ویب سائٹ پر لاگ آن کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ای-فائلنگ عمل کے بیکار ہو جانے کے خوف سے لوگ ای فائلنگ ویب سائٹ پر لگاتار بنے ہوئے ہیں۔

موجودہ دشوار کن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

• ای-فائلنگ ریٹرن کے مقصد سے ای-فائلنگ ویب سائٹ میں محض آدھار کا حوالہ دینا یا آدھار کیلئے درخواست دینے کی رسید کا حوالہ دینا کافی ہوگا۔ بعدازاں آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے لنک کیا جا سکتا ہے۔ تاہم 31 اگست 2017سے قبل کسی بھی وقت آدھار کارڈ کو پین کارڈسےلنک کرنے کا عمل پورا کیاجا سکتا ہے۔ البتہ جب تک کہ آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے منسلک نہیں کر دیا جاتا ہے، انکم ٹیکس ریٹرن کا عمل پروسیس نہیں کیاجائےگا۔

• انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ کو آسان بنانے کیلئے ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب 5اگست 2017 کی تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More