نئی دہلی۔اگست؛ آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کے احیا کی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے ملک میں سیلاب کی صورتحال اور قومی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ افسران نے انہیں ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ افسران نے انہیں سرگرمی کے ساتھ کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا۔
محترمہ اوما بھارتی 21 اگست کو اترپردیش اور 25 اگست کو بہار کا دورہ کریں گی تاکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ہند-نیپال کثیر مقاصد پنچیشور پروجیکٹ کے تعلق سے اتراکھنڈ کا بھی دورہ کرنے کا ان کا منصوبہ ہے۔