16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اوما بھارتی کی روحانی اداروں سے نمامی گنگا پروگرام کی کامیابی کے لیے آگے آنے کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی۔ جون۔ آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے روحانی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ گنگا کے گھاٹوں کو صاف رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کےلیے نمامی گنگا پروگرام میں شامل ہوں ۔ اتراکھنڈ میں اپنے جاری گنگا نرکچھن ابھیان کے آخری دن وزیر موصوفہ گذشتہ روز رشی کیش میں پارمارتھ نیکتن میں شراکت داروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ روحانی پیشوا سوامی چدانندبھی اس اجلاس میں شریک تھے ۔

وزیر موصوفہ نے اب تک کے سفر کے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنگا ساگر سے لے کر ہری دوار تک ہماری ندی گنگا میں بیش بہا آبی زندگی موجود ہیں ۔ یہ براہ راست اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ندی میں بہت ہی اچھا پانی ہے۔ انہوں نے مجمع سے نمامی گنگا پروگرام کے تحت اب تک ہوئے کاموں کی جانکاری بھی دی ۔

محترمہ اوما بھارتی 26 مئی 2017 کو مغربی بنگال میں گنگا ساگر سے گنگا نرکچھن ابھیان کی شروعات کی تھی ۔ تب سے وہ 2,000 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر کر چکی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا ، حکام سے ملاقاتیں کیں اور دیگر شراکت داروں سے بات چیت کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More