نئیدہلی۔ راشٹرپتی بھون 19 نومبر 2019 کو، آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز اور آئی آئی ای ایس ٹی شب پور کے ڈائریکٹروں کی ایک کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند 152 مرکزی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وزِٹر کی حیثیت سے اس طرح کے اداروں کے ساتھ جو مسلسل رابطہ رکھتے ہیں ، یہ کانفرنس اسی کاایک حصہ ہے۔
کانفرنس کے ایجنڈے میں جو اہم موضوعات شامل ہیں ، ان میں چیلنجوں / اور ان مواقع کے بارے میں جن پر این آئی آر ایف کی درجہ بندی مبنی ہوتی ہے ، اداروں کی سرگرمیوں میں ادارے کی پرانی سرکردہ شخصیات کی شرکت ، اساتذہ کے زمرے میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ، قوم کی تعمیر میں طلباء کو شامل کرنے ، تحقیق کے فروغ ، اختراع اور صنعت کاری ، خالی اسامیوں کو پُر کرنے جن میں بیرونی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنا بھی شامل ہے اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے پروجیکٹوں کا جائزہ لینے جیسے کام کیے جائیں گے۔
23 آئی آئی ٹیز ، 31 این آئی ٹیز اور آئی آئی ای ایس ٹی شب پور کے ڈائرکٹروں کے علاوہ کانفرنس میں انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر، انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے سکریٹری اور اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔