16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ٹی سائنسدانوں نے ریماٹائڈ ارتھرائٹس کی شدت کو کم کرنے کے لئے ننیو پارٹیکل وضع کیا

Urdu News

حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ایک خودمختار ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹکنالوجی ( آئی این ایس ٹی) کے سائنس دانوں نے چیٹوسن کے ساتھ نینو پارٹیکل وضع کیا ہے اور ریماٹائڈ ارتھرائٹس کی شدت کو کم کرنے کے زنک گلوکونٹ کے ساتھ ان نینو پارٹیکلس کو لوڈ کر دیا ہے۔

زنک عنصر معمول کے ہڈی ہومیوسٹیسس کو بنائے رکھنے کے لئے اہم ہوتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کا لیول ریماٹائڈ ارتھرائٹس مریضوں اور ارتھرائٹس سے متاثر جانوروں میں کم ہوجاتا ہے۔ ایسا بھی معلوم ہوا ہے کہ زنک گلوکونٹ کے طور پر زنک کے اورل سپلیمنٹیشن کی انسانوں میں بہت کم حیاتیاتی دستیابی ہوتی ہے۔

چیٹوسن ایک بائیوکیمپٹیبل بایوڈیگریڈیبل نیچرل پولیسیکرائڈ ہوتا ہے جو کرسٹاسین کے ایکسوسکیلیٹن سے حاصل کیے جانے والے انتہائی پرچور بایوپولیمرس میں سے ایک ہے جس نے جذب کو فروغ دینے والی خصوصیات کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی این ایس ٹی کی ٹیم نے خاص طور پر چیٹوسن کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ بایوکیمپٹیبل، بایوڈیگریڈیبل، غیر زہریلا ہوتا ہے اور فطرت کے لحاظ سے موکوایڈیسیو ہوتی ہے۔ ’ میگنیشیم ریسرچ‘ جنرل میں پہلے شائع ایک رپورٹ میں دکھایا گیا کہ چوہوں میں انٹراپیریٹونیل خوراک کے بعد معیاری شکل میں زنک آکسائڈ کا نتیجہ سیرم زنک کی لیول میں معمولی اضافہ کی شکل میں آیا جبکہ نینو کی شکل میں اس کا نتیجہ قابل ذکر طور پر اونچے سیرم زنک کی سطح کی شکل میں سامنے آیا۔

  • کے دنوں میں چیٹوسن نینو پارٹیکلس بنانے کے لئے آیونک گلیشنن کا طریقہ وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے جس میں دواؤں کے لحاظ سے فعال مختلف فارماسولوجیکل ایجنٹ ہو سکتے ہیں۔ اے سی ایس بایو مٹیریلس سائنس اینڈ اینجینئرنگ جنرل میں شائع ڈی ایس ٹی۔ سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) اور ڈاکٹر ریحان خان کی قیادت میں ڈی ایس ٹی۔ نینو مشن حمایت یافتہ مطالعہ نے زنک گلوکونٹ لوڈڈ چیٹوسن نینو پارٹیکلس کی زنک گلوکونٹ کے فری فارم پر بہت زیادہ اثر انگیزی کا ذکر کیا ہے۔

ٹیم نے ڈبل ڈسٹیلڈ پانی میں چیٹوسن اور سوڈیم ٹریپولیفاسفیٹ کا استعمال کرتے ہوئے زنگ گلوکونٹ لوڈڈ چیٹوسن نینو پارٹیکلس تیار کیا اوراس کے ساتھ ساتھ زنک گلوکونٹ کو چیٹوسن نینو پارٹیکلس کے سنتھیسس کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ نینو پارٹیکلس کی مختلف فزیوکیمیکل پراپرٹیز کے لئے مخصوص کیا گیا اور پھر وسٹر چوہوں میں کولازین سے متاثر ارتھرائٹس کے خلاف اینٹی ارتھرائٹس صلاحیت کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے پایا کہ زنک گلوکونٹ اور زنک گلوکونٹ لوڈڈ چیٹوسن نینو پارٹیکلس دونوں کے ساتھ چوہوں کے علاج نے جوڑ میں سوجن، ایریتھما اور ایڈیما میں کمی لانے کے ذریعہ ارتھرائٹس کی شدت کو کم کر دیا لیکن زنک گلوکونٹ لوڈڈ چیٹوسن نینو پارٹیکلس نے زیادہ اثرانگیزی دکھائی۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ’ نینو بائیو ٹیکنالوجی ان مسائل کے لئے کئی موثر حل فراہم کرتی ہے جنہیں روایتی دواسازی کے ادارے اکثر موثر ڈھنگ سے حل کرنے میں اہل نہیں ہو پاتے جیسے کہ دواوں کو مسلسل اور ٹارگیٹیڈ طریقے سے جاری کرنا، حیاتیاتی دستیابی، دواوں اور نیوٹراسیوٹیکلس کی اثرانگیزی وغیرہ۔ آئی این ایس ٹی، موہالی میں تیار زنک گلوکونٹ لوڈڈ چیٹوسن نینو پارٹیکلس کا نینو فارمولیشن ریماٹائڈ ارتھرائٹس کے لئے بہتر علاج کی ایک تخلیقی مثال ہے‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More