17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایل سی یو ایل – 56 کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا

Urdu News

نئیدہلی۔29؍جولائی۔ایم کے IV کلاس  کا لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی  (ایل سی یو)  سلسلے کا چھٹواں بحری جہاز

آئی این   ایل سی یو ایل- 56 کو  وائس ایڈمرل  اتل کمار جین ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  مشرقی بحریہ کمان نے 29 جولائی 2019 کو وشاکھاپٹنم میں  نیول ڈاک یارڈ میں منعقدہ ایک متاثر کن تقریب کے دوران  بھارتی بحریہ میں شامل کیا۔ وائس ایڈمرل اے کے سکسینہ  ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم  جو عسکری پیداوار اور حصولیابی کے کنٹرولر   آئی ایچ کیو ایم او ڈی (این) ہیں ، میجر جرنل  بیجی  میتھیو  انڈمان ونکومار کمانڈ  کے عملے  کے سربراہ (اے این سی) ، کموڈور آسوتوش ریدھورکر ، نیول کمپوٹینٹ کمانڈر (این اے وی سی سی )  ، اے این سی  ، ریئر ایڈمرل وی کے سکسینہ  (سبکدوش)  سی ایم ڈی گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر اے سی) اور ای این سی کے فلیگ افسران نیز دیگر معززین بھی اس کمیشننگ  تقریب کے دوران موجود تھے۔

مذکورہ شمولیت تقریب  مہمان خصوصی کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوئی۔ افتتاحی  خطبہ سی ایم ڈی جی آر اے سی کولکاتا  ریئر ایڈمرل  وی کے سکسینہ (سبکدوش)  نے پیش کیا۔ بعد ازاں کموڈور آسوتوش ویدھورکر این اے وی سی سی نے بھی  حاضرین سے خطاب کیا۔ بعد ازاں مذکورہ بحری جہاز  کا کمیشننگ وارنٹ  کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کما نڈر  گوپی ناتھ نارائن نے پڑھ کر سنایا۔  اس کے بعد پہلی مرتبہ بحری علامت  والے پرچم کو آن بورڈ  لہرایا گیا اور کمیشننگ کی تقریب  مکمل ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ قومی ترانہ  پیش کیا گیا  جو اس کمیشننگ تقریب کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کی علامت تھی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب ایڈمرل جین نے  جی آر اے سی کو مبارکبا دپیش کی اور کہا کہ  یہ ملک کی  وہ پہلی  گودی ہے  جس نے  100واں بحری جنگی جہاز تیا رکیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ایل سی یو -56 کی شمولیت سے اے این سی کی  ایچ اے  ڈی آر صلاحیت  میں اضافہ ہوگا  کیونکہ یہ بحری جہاز  متعدد کثیر النوع سرگرمیوں  میں استعمال ہوگا جس میں بیچنگ آپریشن ، تلاش اور بچاؤ مشن ، تباہکاری  راحت رسانی آپریشن،  ساحلی نگرانی اور گشت  جو انڈمان اور نکوبار  جزائر کے ارد گرد ہوگی ، وغیرہ شامل ہیں۔ بعدازاں کمیشننگ لوح کی رونمائی عمل میں آئی  اور اس جہاز کو ملک کے نام وقف کیا گیا۔

ایل سی یو -56  ایک منفرد بحری جہاز ہے اور اس کا بنیادی  رول  نقل وحمل  اور اہم جنگی دبابوں کو ادھر سے ادھر پہنچانا، بکتر بند گاڑیوں کا نقل وحمل ، فوجی ٹکریوں اور ساز وسامان کو بحری جہاز سے ساحل تک پہنچانا وغیرہ ہے۔  ایل سی یو ایل-56  پورٹ بلیئر میں  اے این سی کے  تحت  این اے وی سی سی  میں رہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More