17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی سی اے او نے ہندوستان کے لئے یو نیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کیا

ICAO Carries out Universal Safety Oversight Audit for India
Urdu News

نئی دہلی۔ بین الاقوامی ادارہ شہری ہوا بازی (آئی سی اے او)کے یو نیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ پروگرام کے تحت پانچ رکنی آڈٹ ٹیم نے 6 سے 16 نومبر کے درمیان پرسنل لا ئسنسنگ ، ہوا ئی راستہ کی اہمیت ، آپریشنز، قانون اور ادارے کے شعبے میں ہندوستان کے شہری ہوابازی کے شعبوں کا آڈٹ کیا ۔

آڈٹ میں آئی سی اے او کے ذریعہ دریافت کئے گئے سوالات کے جواب میں شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)کے ذریعہ فراہم کردہ جوابات کی تصدیق شامل ہے ۔  جوابات کی تصدیق کے عمل میں فراہم کر دہ دستاویزی ثبوت کی جا نچ ، متعلقہ فائلوں پر کا ر روائی ، متعلقہ افسران کے ساتھ تبا دلہ خیال اور صنعت کے دورے شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں ٹیم نے آئی سی اے او کے ذریعہ طلب کئے گئے جوابات/دستاویزات میں ڈی جی سی اے کے ذریعہ ضابطہ کے مطابق پیش کئے گئے متعلقہ طریقہ کار کے عمل درآمد کے تعین کے لئے چنئی ، ممبئی اور سی اے ٹی سی ، الہ آباد کا دورہ کیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آڈٹ ٹیم، سیفٹی ریگو لیٹر کے ذریعہ مہیا کر دہ حفاظتی انتظامات سے مطمئن تھی۔  آئی سی اے او کے ذریعہ وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق آڈٹ ٹیم اپنی رپورٹ ہیڈ کوارٹر ٹیم کو پیش کر تی ہے اور رپورٹ کا مسودہ تقریباً 90 دنوں میں ملک کو مہیا کرا دیا جا تا ہے۔  ریاست کو رپورٹ کے مختلف پہلو ؤں پر اپنی آرا اور منصوبہ عمل کا خاکہ پیش کر نا ہو تا ہے اور یہ 45 دنوں کے اندر آئی سی اے او کو دستیاب کرانا ہو تا ہے ۔ بعد ازاں مذکورہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جا تی ہے اور یہ رپورٹ رکن ممالک کو مہیا کرا دی جا تی ہے  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More