نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی میٹنگ نے آشا فیسی لیٹیٹروں کے لئے سپروائزری دوروں کے چارجز میں اضافہ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ اضافہ 2018-19 سے 2019-2020 تک کے لئے فی دورہ 250 سے بڑھا کر فی دورہ300 روپے کردیا گیا ہے۔یہ اضافہ اکتوبر 2018 سے نافذالعمل ہوگا۔(ان کی ا دائیگی نومبر 2018 میں کی جائے گی) آشا فیسی لیٹٹر ماہانہ تقریباً20 سپروائزری دورے کریں گے۔دورے کے بھتے میں مجوزہ ایک اضافہ کے ساتھ آشا فیسی لیٹیٹروں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کے مقابلے میں اب ماہانہ چھ ہزار روپے حاصل ہوں گے جو کہ ان کے بھتوں میں ماہانہ ہزار روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
تفصیلات
- آشا فوائد بیکج کےحصے کے طور پر پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت آشا فیسی لیٹیٹروں کے اندراج کیاجاتا ہے۔
- آشا فیسی لیٹیٹروں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ترغیب دینے کی خاطر ان کے سپروائزری دورے کے چارج کو فی دورہ 250 روپے سے بڑھا کر فی دورہ300 روپے کردیا گیا ہے۔یہ اضافہ اکتوبر 2018 سے نافذالعمل ہوگا( ا ن کی ادائیگی نومبر 2018 میں ہوگی)۔
- III. مجوزہ ایک اضافے کے ساتھ آشا فیسی لیٹیٹر ماہانہ پانچ ہزار روپے کی جگہ اب ماہانہ چھ ہزارروپے حاصل کریں گے۔یہ ان کے بھتے میں ماہانہ ہزار روپے کاا ضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس فیصلے کے عملدرآمد کے لئے قومی صحت مشن(این ایچ ایم) کے موجود ادارہ جاتی میکانزم کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اس مجوزہ اضافے سے 2018-19 ( چھ ماہ کے لئے)کے دوران 15.65 کروڑ روپے کے مقابلے میں 46.95 کروڑ روپے کا تخمیناً اضافی خرچ
آئے گا اور 2019-20 کے دوران مرکزی حصے کے طور پر 31.30 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا۔
فوائد
- 41405 آشا فیسی لیٹیٹر
- یہ 19 ستمبر 2018 کولئے گئے کابینہ فیصلے کے ذریعہ دیئے جانے والے فوائد کے علاوہ ہوگا۔
- پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی) کے تحت 1963170 آشا اور آشا فیسی لیٹیٹرو ں کا احاطہ
- 1022265 ا ٓشاؤں کو دیئے جانے والے معمول اور بار بار ترغیبات کو ماہانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے تک کردیا گیا ہے۔
- تقریبا 2700000 آنگن واڑی کارکنان/ آنگن واڑی ہیلپروں کے اعزازیہ میں اضافہ۔
ستمبر 2018 میں منظور کئے گئے آشا فوائد پیکج کے حصے کے طور پراس پر عملدرآمد ہوگا۔
پس منظر نامہ