Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ای ایس ایل نے ایل ای ڈی بلبوں کی خریداری سے متعلق اقدامات کو مسترد کیا

Urdu News

نئی دہلی،28؍مارچ،

  • ایل ای ڈی بلب کی خریداری نہایت شفاف طریقے سے اور مقررہ رہنما خطوط کی پاسداری کرتے ہوئے کی گئی ہے۔
  • صارفین کے سالانہ بجلی کے بلوں میں 22 کروڑ ایل ای ڈی بلبوں کی تقسیم کی وجہ سے 11500 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔
  • ملک بھر میں 19 لاکھ سڑکوں کی لائٹوں کی تبدیلی سے 200 یو ایل بی کا فائدہ ہوا ہے۔

آج کچھ اخبا روں میں لگائے گئے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اینرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ ( ای ای ایس ایل) نے، جو بجلی کی وزارت کے تحت ایک کمپنی ہے، ان الزامات کو جھوٹا گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی مسترد کردیا ہے۔

الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ای ای ایس ایل نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایل ای ڈی بلبوں کی خریداری نہایت شفاف اور پیشہ وارانہ طور پر کی ہے۔ اب تک 22 کروڑ سے زیادہ ایل ای ڈی بلب ’’انت جیون بائی ایفورڈبل ایل ای ڈی فار آل (اجالا) اسکیم‘‘ کے تحت فروغ کئے گئے ہیں جس سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں 11500 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔

 

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More