نئی دہلی،18؍مئی ،محنت اور روزگارکی وزارت نے4؍مئی 2017کو جاری کئے گئےاپنےنوٹیفکیشن کےذریعے ای پی ایف استفادہ کنندگان، پنشن کی تقسیم اور بیمہ دعوؤں کی ادائیگی الیکٹرانک یا ڈیجیٹل رقم منتقلی نظام کےذریعے کرنےکاالتزام کیا ہے۔اس مقصد کیلئے ای پی ایف او (http://www.epfindia.gov.in/site_docs/PDFs/Circulars/Y2017-2018/Manual_Notification_DBT_3004.pdf)نےسماجی تحفظ سے متعلق سبھی تینوں اسکیموں میں مناسب ترامیم کی ہیں۔ اس اقدام سے 4.5کروڑ ای پی ایف خریداروں اورتقریباً 54لاکھ پنشن یافتگان کوفائدہ ہونےکی امید ہے۔اب استفادہ کنندگان کوادائیگی الیکٹرانک یاڈیجیٹل رقم منتقلی نظام کےذریعے کی جائےگی، جس سے رقوم کی جلد منتقلی، آسان نگرانی اور تصفیہ کا عمل یقینی بنےگا۔
10 comments