25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای –گورننس 2019 سے متعلق 22ویں قومی کانفرنس 8 اور 9 اگست 2019 کو شیلانگ میں منعقد ہوگی

Urdu News

نئیدہلی: انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ حکومت  کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے علاوہ  میگھالیہ کی ریاستی سرکار کے اشتراک سے  شیلانگ میں  آٹھ  اور 9  اگست 2019  کو ای – گورننس سے متعلق  22ویں  قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔

          شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ  اس  تقریب کی صدارت کریں  گے جبکہ  میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونارڈ کونگل  سنگما  اس تقریب میں  مہمان خصوصی ہوں گے ۔اس کا نفرنس کا موضوع  ہے :  ڈجیٹل انڈیا –  مہارت کے تئیں  کامیابی ‘‘

          یہ کانفرنس  نئی  حکومت  میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمے  ( ڈی اے آر پی جی )  کے 100دنوں  کے  اقدامات  کا ایک حصہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملک کے شمال مشرقی خطے میں تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یہ کانفرنس  ڈیزائننگ کے  موثر اقدامات  کے بارے میں معلومات  عام کرنے  اور  پائیدار  ای – گورننس  اقدامات  کے نفاذ  کے تئیں  ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ سامان بنانے والوں سے لے کر سامان بیچنے والوں  تک  ڈجیٹل خدمات فراہم کی جاسکیں  ، مسائل کے حل میں  تجربات  کا تبادلہ کیا جاسکے ، خطرات کو  کم کیا جاسکے ، مسائل  حل کئے جاسکیں  او ر کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کی جاسکے ۔

          کانفرنس کے مکمل اجلاس کے دوران  6  ذیلی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ یہ 6  موضوعات ہیں :  انڈیا انٹر پرائز  ، آرکی ٹیکچر (آئی این  ڈی ای اے ) ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ ،شمولیت اورصلاحیت سازی ، پریکٹشنرس  کے  لئے    ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی ،سکریٹریٹ  اصلاحات  ، نیشنل ای –  گورننس سروس  ڈلیوری اسسمنٹ ( این ای ایس  ڈی اے ) ذیلی  موضوعات پر بھی  4 بریک آؤٹ    اجلاس  منعقدہوں گے ، جن میں ایک ملک  ایک پلیٹ فارم  ،اختراع کاروں صنعت  کوشامل  کرنا ، سامان بنانے والوں سے لے کرسامان بیچنے والوںکی ڈجیٹل خدمات  ریاستی سرکاروں  کے  آئی ٹی اقدامات شامل ہیں۔

          یہ کانفرنس  خطے کے   سول ملازمین اور صنعت کے سربراہوں کے لئے  مواقع فراہم کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے میں ای – گورننس اقدامات  کے لئے خاطر خواہ جہت فراہم کرے گی۔جس سے  وہ   اینڈ تو اینڈ سروس ڈلیوری   کو بہتر بنانے میں  ای –گورننس  میں  اپنی کامیابی  ظاہر کرسکیں  گے ۔ 15 ریاستیں  بریک آؤٹ اجلاس  میں اپنے  آئی ٹی اقدامات    اور کامیابی کی داستانیں  پیش کریں  گے ۔

          28 ریاستوں  او ر  8  مرکز کے زیر انتظام علاقو ں  نے کانفرنس  میں  اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے  اور  توقع ہے کہ اس میں 500  مندوبین شرکت کریں گے  ۔تقریب کےدوران ایک نمائش  کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ  ای – گورننس کے شعبے میں ہندوستان کی حصولیابیوں کو  نمایاں کیا جاسکے ۔ساتھ ہی ساتھ  ایوارڈ جیتنے والوں پر ہال آف فیم  /  فوٹو نمائش  لگائی جائے گی۔

          میگھالیہ کی سرکار کے  انفارمیشن  ٹکنالوجی  اور  مواصلات کے علاوہ شہری امور کے محکمے کے وزیر جناب  ہیملیٹسن  ڈھولنگ  افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں  گے ۔حکومت ہند کے سینئیر سکریٹری صاحبان نیز  انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات  اور پنشن کے  محکمے کے سکریٹری جناب  کے وی ایپن اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری  جناب اجے پرکاش سہانے بھی کانفرنس سے خطاب کریں  گے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More