Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس سی؍ ایس ٹی صنعتکاروں کو فروغ دینےکے ماحول کومستحکم کرنے کے لئے اجتماعی اور مربوط کارروائیوں کی ضرورت: نائب صدر جمہوریہ

Collective, coordinated action is needed to strengthen the eco-system for promoting SC/ST Entrepreneurs: Vice President
Urdu News

نئی دہلی؍، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈ و نے کہا کہ ملک میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں(ایس سی؍ایس ٹی) صنعتکارو ں کو فروغ دینے کے ماحول کا مستحکم کرنے کے لئے اجتماعی اور مربوط کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ وہ آج نئی دہلی میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اوسط درجوں کی صنعتوں کی مرکزی وزارت کے ذریعے منعقد قومی ایس سی ؍ایس ٹی ہب کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سماجی انصاف او رتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور سنگھ گہلوت ، قبائلی امور کے وزیر شری جول اورم اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ، خزانے کےوزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلاا ور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ملک اس وقت ہی ترقی کرے گا جب نچلے اور محروم طبقوں کو اوپر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے ایک مربوط ، کثیر جہتی اور ترقیاتی ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے صنعتیں قائم کرنا بہت اہم ہے اور اس سے بیروزگاری کا مسئلہ حل ہوگا اور لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لئے صنعت اور زراعت دو اہم عناصر ہیں۔

نائب صدر نے اسٹارٹ اپ انڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اختراعت جیسی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ترقی میں زیادہ تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، کلین انڈیا ایسے پروگرام ہیں جنہیں سماج کے ہر طبقے تک پہنچنا چاہیے، تاکہ ہر ایک اس سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صلاحیت سازی ، قرضوں کی دستیابی اور ٹیکنالوجی میں جدت ، یہ سبھی بہت اہم ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سیکٹر(ایم ایس ایم ای) بھارتی معیشت کو تحفظ دینے والا سیکٹر ہے اور زراعت کے بعد سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار دینے والا سیکٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) میں سب سے زیادہ تعاون دینے والا شعبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت 2022 تک مینوفیکچرنگ سیکٹر کا جی ڈی پی میں تعاون بڑھا کر 25 فیصد کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ایس سی؍ایس ٹی صنعت کاروں کی مجموعی ترقی کے لئے ہنرمندی میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 2000 سے زیادہ صنعت کاروں کی تربیت کے لئے سیکڑ اسکل کونسلوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے لئے قومی ایس سی ؍ایس ٹی ہب کو مبارکباد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایسوسی ایشن کو اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں صنعت کاروں کی صلاحیت سازی اور سرپرستی میں دینا چاہئے۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More