نئی دہلی، 15 اپریل 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے: –
‘ایسٹر کے پرمسرت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک کے اپنے تمام ہم وطنوں کو، خاص طور پر اپنے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کومبارکبادی اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘ خدا کرے یہ ایسٹر آپ کی زندگی میں احیا اور تجدید کا پیغام لے کر آئے۔ عیسیٰ مسیح کا پیغام ہمیں صداقت ، عفو و درگذر، محبت اور بے لوث خدمت سے معمور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ آئیے، ہم متحد ہوکر معاشرے سے تشدد اور نفرت کا خاتمہ کریں۔ آئیے، ہم کمزوروں اور محروموں کی خدمت میں خود کو وقف کر دیں۔