16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایشیا پیسفک کمپیوٹر ایمرجنسی رسپونس ٹیم نے ڈیجیٹل معیشت میں اعتمادسازی پر تبادلہ خیال کیا

Asia Pacific Cert (APCERT) Discuss Building Trust in Digital Economy
Urdu News

نئی دلّی ، ہندوستان میں پہلی مرتبہ ایشیا پیسفک کمپیوٹر ایمرجنسی رسپونس ٹیم (اے پی سی ای آرٹی) اوپن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جنوب ایشیا میں پہلی مرتبہ یہ کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب کے جے الفونس بھی موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپونس ٹیم (سی ای آر ٹی-اِن) نے اے پی سی ای آر ٹی کی طرف سے میزبان ملک کا ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ جاپان سی ای آر ٹی کی طرف سے سونپا گیا۔ 22 ڈیجیٹل ایشیا پیسفک معیشتوں کے سی ای آر ٹی نے امریکہ، یوروپ، صنعت، ماہرین تعلیم، حکومت اور میڈیا کے شرکاء کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ کل 350 سے زیادہ پیشہ ور افراد نے اس میں شرکت کی اور اس میں ڈیجیٹل معیشت میں اعتمادسازی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکٹرانکس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کی طرف سے اوپن کانفرنس کے پہلے دن ایک ویژن پیش کیا گیا۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے تین اہم اعلانات کئے:

انھوں نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرس کی مدد کے حکومت کے پروگرام کے تحت حکومت ایشیا پیسفک کے امیدواروں کو سائبر سکیورٹی میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کی پیشکش کرے گی، جو آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایس سیز اور دیگر یونیورسٹیوں سمیت ہندوستان کی 100 میں سے کسی سرکردہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ انھوں نے ہندوستان میں ریسرچ کا پتہ لگانے کے لئے ریسرچ اسکالر کو مدعو کیا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ سائبر سکیورٹی میں اختراع کو حکومت اہم توجہ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں 100 سے زیادہ سائبر سکیورٹی پروڈکٹ کمپنیاں ہیں اور یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ملک میں تیار کئے گئے سامان کی خریداری کو ترجیح دی جائے گی اور تمام ایسی کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی جو ہندوستان میں قائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ڈاٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا کے ساتھ کام کررہی ہے، تاکہ سائبر سکیورٹی کو درپیش چیلنج سے نمٹا جاسکے اور اختراعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

ہندوستان کو آسٹریلیا، چین، جاپان، کوریا، ملیشیا اور تائیوان کے ساتھ اے پی سی ای آر ٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے حصے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ دیگر ممالک خطے میں اگلے دو سال کے لئے ایجنڈے کو شکل دیں گے۔

ہندوستان میں سائبر سکیورٹی کے پیشہ ور افراد کو یہ موقع حاصل ہوا ہے تاکہ وہ ایک انتہائی تکنیکی کانفرنس میں شرکت کرسکیں اور سائبر سکیورٹی میں ایشیا پیسفک رسپونس لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرسکیں اور بین الاقوامی برادری نے ہندوستان سے سائبر سکیورٹی اسٹارپ اپ کی صلاحیت سازی حاصل کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More