نئی دہلی۔یکم نومبر: کھاد کو آپریٹو، کریبھکو کو کل سوچھ بھارت مشن (شہری) کی تیسری سالگرہ پر وزارت ہاؤسنگ و شہری معاملات کے جانب سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ کریبھکو نے شہری علاقوں میں فضلہ کے انتظام کے ذریعے کمپوسٹ مارکٹنگ میں اہم خدمات انجام دی ہے۔ وزارت نے شہری علاقوں میں سوچھ بھارت مشن کے کام میں اہم شراکت داری کے لئے انفرادی زمرے میں 20 افراد سمیت 7 اداروں کا انتخاب کیا جنہیں اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
کمپنی کے زمرے میں کریبھکو منتخب کیا گیا ہے۔ مذکورہ کمپنی نے 2016-17میں 22,768ٹن کمپوسٹ کی مارکٹنگ کی ہے۔
دہلی میں مقیم شہریوں کے گروپ ‘میری دلی، اسے صاف رکھیں’ کو فیس بک کا استعمال کر کے عوامی مقامات کو صاف کرنے کی رضاکارانہ کوششوں کو فروغ دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اسے سیلف ہیلپ گروپ کے زمرے میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
آر ڈبلیواےکے زمرے میں گروگرام کے ڈی ایل ایف فیز –IV میں واقع ریچمونڈ پارک کو فضلہ کو علیحدہ کرنے کے انتظام کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔میسور کے آر ڈبلیو اے فیڈریشن نے صفر فضلہ کے انتظام کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ پُنے کے روز لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کو فضلہ مینجمنٹ کے اقدامات کے لئے منتخب کیا ہے. کوئمبٹور کو ‘نو فوڈ ویسٹ’ پہل کے لئے منتخب کیا گیا ہے (خوراک کا فضلہ نہیں). خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لئے اختراعاتی عمل کے زمرہ میں کوئمبٹور کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اسکول اور کالج کے زمرے میں امبیکا پور کے کستوربا گاندھی رہائشی سکول کو ایوارڈ سے نوازا جائے گاجبکہ سوچھ امبیکا پور سہکاری سمیتی کو انتخاب سیلف ہیلپ گروپ کے زمرے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ گروپ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی نے فضلہ کو تبدیل کرنے کے میدان میں اپنا رول ادا کیا ہے۔
سکم کے سکلیم کے سکیمم کے پمایانگستے مونسٹری کو مذہبی ادارہ کے زمرے میں صفر فضلہ والے ادارہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔