Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایف سی آر اے رجسٹریشن کی معطلی

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ غیر ملکی عطیہ (انضباطی) قانون 2010 کے تحت گزشتہ چار برسوں کے دوران 14000 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کا رجسٹریشن رد کیا گیا ہے۔ ایسے اداروں کی ریاست وار تفصیل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.fcraonline.nic.in  پر دستیاب ہے۔

اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) سے ملنے والی شکایات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور ایف سی آر اے 2010 اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں کے التزامات کے مطابق وزارت میں ان کا تدارک کیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More