17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایف ڈی آئی سے متعلق تجاویز کی منظوری میں تیزی لانا

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔فارن  انویسٹمنٹ   فیسی لٹیشن پورٹل (ایف آئی ایف پی)  یعنی غیر ملکی سرمایہ کاری سہولتی  پورٹل  سرمایہ کاروں کیلئے  حکومت ہند کا آن لائن یک مرکزی  انٹرفیس ہے جو سابقہ فارن انویسٹمنٹ  پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) یعنی  غیرملکی سرمایہ کاری فروغ بورڈ  کو تحلیل کیے جانے کے بعد غیرملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔

ایف ڈی آئی پالیسی اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (ایف ای ایم اے) یعنی غیرملکی زرمبادلہ بندوبست قانون کے تحت  گیارہ نوٹیفائیڈ شعبوں اور سرگرمیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے کا کام متعلقہ انتظامی وزارتوں اور محکموں کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایف ڈی آئی تجاویز کی پروسیسنگ کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ  پروسیڈیور (ایس او پی) یعنی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ڈی آئی پی پی نے 29 جون 2017 کو جاری کیا تھا۔

ایس او پی کے مطابق ایسی تجاویز پر فیصلہ کرنے کے لئے مجاز اتھارٹی کیلئے آٹھ سے دس ہفتے کا وقت مقر ر کیا گیا ہے۔ اس میں وہ وقت شامل نہیں ہیں جو عرضی گزار ان تجاویز میں درآئی کسی طرح کی خامیوں کو دور کرنے یا پھر اضافی معلومات فراہم کرنے کیلئے لیتے ہیں۔

وقتاً فوقتاً متعلقہ وزارت اور محکموں کے ساتھ ڈی آئی پی پی ایسی تجاویز کا جائزہ  بھی لیتی رہتی ہے تاکہ ایف ڈی آئی سے متعلق تجاویز کو بروقت منظوری دی جاسکے ۔ یہ اطلاع صنعت وتجارت کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریر جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More