نئی دہلی، دوپہر میں معمول کے مطابق تربیتی پرواز کرنے والا ایک ایم آئی جی -29 کے ، ٹواِن سیٹر طیارہ ڈابولم گوا میں نیول ایئربیس سے پرواز کرنے کے بعد پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کاشکار ہوگیا۔ پائلٹ نے دیکھا کہ بائیں جانب کے انجن سے لپٹ نکل رہی ہے اور دائیں طرف والے انجن میں آگ لگ گئی ہے۔ معاملے کی ایمرجنسی نوعیت کی وجہ سے طیارے کو قابو میں رکھنے کے معیاری طریقے کامیاب نہیں ہوئے اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی والے علاقوں کی طرف سے دوسری جانب موڑ دیا۔ اور دونوں پائلٹ بحفاظت جہاز سے باہر کود گئے۔ بحریہ نے اس حادثے کی چھان بین کے لیے ایک انکوائری قائم کردی ہے۔ پائلٹ کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ ہیں۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی یا زمین پر کسی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔