16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایف ایل نے نوجوانوں کو مختلف کاروبار میں تربیت دینے کے لئے آئی ٹی آئی سے معاہدہ کرنا شروع کردیا ہے

Urdu News

حکومت ہند کے “اسکل انڈیا” اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ – این ایف ایل نے نوجوانوں کو مختلف کاروبار میں تربیت دینے کے لئے اپنے پلانٹوں کے قریب واقع صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے ساتھ معاہدہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بھاری اور پراسیس صنعت میں نوجوانوں کو روزگار پانے کے امکان میں اضافہ ہو سکے۔ این ایف ایل کھاد کے مرکزی محکمہ کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے۔

پنجاب میں کمپنی کے ننگل پلانٹ نے نوجوانوں کو 12 کاروبار میں تربیت دینے کے لئے آئی ٹی آئی ، ننگل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ طلبا ڈوئل سسٹم آف ٹریننگ اسکیم کے تحت ہنر مند ہوں گے جس کے تحت وہ انسٹی ٹیوٹ میں نظریاتی ہنرمندی اور این ایف ایل ننگل پلانٹ میں آن دی جاب تربیت سیکھیں گے۔

مفاہمت نامہ کا تبادلہ محترمہ رینو آر پی سنگھ ڈی جی ایم (ایچ آر) آئی / سی ، این ایف ایل ننگل یونٹ اور ننگال کے آئی ٹی آئی کے پرنسپل شری للت موہن کے مابین ہوا۔

آئی ٹی آئی ، ننگل پنجاب کا ایک قدیم ترین انسٹی ٹیوٹ ہے۔ آئی ٹی آئی کے ساتھ اس ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد این ایف ایل ریاست پنجاب میں یہ پہل کرنے والا پہلا سی پی ایس ای بن گیا۔

کمپنی مستقبل میں اس طرح کے مزید متبادل تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ انسٹی ٹیوٹ کے مزید نوجوانوں کو تربیت دے کر اسکل انڈیا کو فروغ دیا جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More