18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی پی سی اب 52000 میگاواٹ سے زائد صلاحیت کی حامل کمپنی

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کی بجلی پیداوار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے 12 مارچ 2018 کی تاریخ سے  800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے کڈگی سپر تھرمل پاور اسٹیشن کی تیسری  یونٹ کی شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی کڈگی سپر تھرمل پاور اسٹیشن کی کل صلاحیت 2400 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں اس کی شروعات کے ساتھ ہی این ٹی پی سی اور این ٹی پی سی گروپ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت بالترتیب 45300  میگاواٹ اور 52191 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
این ٹی پی سی کے پاس کوئلے سے چلنے والے 20 پاور اسٹیشن، گیس سے چلنے والے 7 پاور اسٹیشن کے علاوہ 11 سولر پی وی، دو پن بجلی، ایک بادی اور 8 معاون ؍ مشترکہ ملکیت والے پاور اسٹیشن ہیں۔ کمپنی ملک کے متعدد مقامات میں 20 ہزار میگاواٹ سے زائد کی اضافی بجلی پیداوار کی صلاحیت کی تعمیر میں مصروف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More