20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی پی سی نے سی آئی آئی ۔ آئی ٹی سی پائیداری ایوارڈ 2020 حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی، ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والے کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ  کو کارپوریٹ  سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کےزمرے میں پُر وقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی پائیداری ایوارڈ 2020 میں  ’’امتیاز‘‘ سے نوازا گیا ہے۔این ٹی پی سی کو نمایاں حصولیابی کے لئے  کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں  اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقدہ  پندرہویں  سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی  ایوارڈ 2020 میں  خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی موجودگی میں  ڈائرکٹر (ایچ آر)  جناب ڈی کے پٹل نے حاصل کیا۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے زمرے میں سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی کے ذریعہ  کیا جانے والا یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی  این ٹی پی سی  سرکاری شعبے کی واحد کمپنی ہے۔

این ٹی پی سی نے کارپوریٹ امتیازی حیثیت کے زمرے میں پُر وقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی پائیداری  ایوارڈ  لگاتار دوسری بار  حاصل کیا ہے۔ یعنی 2019  اور 2020میں یہ ایوارڈ حاصل کیا  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More