17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کا حیدر آباد ہوائی اڈے پر سی بی آر این ہنگامی حالات کے لئے تربیتی پروگرام

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  ( این ڈی ایم اے ) ،   حیدر آباد  میں  راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر   بنیادی تربیتی  کا انعقاد کر رہا ہے   ۔ آج شروع ہوئے اس پانچ روزہ تربیتی  پروگرام کا مقصد   ہوائی اڈے پر  سی بی آر این ہنگامی حالات کے دوران ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات سے نمٹنے والوں ( اے ای ایچ )  کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے ۔

          سی بی آر این ہنگامی حالات کا تعلق    کیمیائی  ، حیاتیاتی  ، ریڈیائی اور نیوکلیائی مواد کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم سے کم  کرنا ہے ۔

          یہ تربیتی پروگرام  ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی )  ، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر  میڈیسن  اینڈ الائیڈ سائنسز   ( آئی این ایم  اے ایس )  اور نیشنل ڈزاسٹر ریسپونس فورس ( این ڈی آر ایف  ) کے ساتھ اشتراک میں  منعقد کیا جا رہا ہے ۔

          سی بی آر این  ہنگامی حالات سے نمٹنے میں  خصوصی ہنرمندی اور کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ در حقیقت   چھوٹی شدت  کے سی بی آر این ہنگامی حالات بھی ہوائی اڈے پر لوگوں میں پینک کی صورت حال پیدا کر سکتے ہیں  ۔  اس تربیتی پروگرام    سے کسی بھی قسم  کے سی بی آر این ہنگامی حالات میں   ہوائی اڈوں پر    سی بی آر این   کی سیفٹی  بہتر ہو گی  اور   اے ای ایچ  کی صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی   ۔

          تربیتی پروگرام میں  لیکچرز کے علاوہ  فیلڈ   تربیت   ، جس میں   افرادی حفاظتی آلات  ( پی پی ای )  کے  استعمال سمیت    حفاظتی  کارروائیوں کی نمائش  شامل ہے ۔  اس کے علاوہ  اے ای ایچ  کو سی بی آر این ہنگامی حالات  سے نمٹنے  کے قابل بنایا جائے گا اور انہیں   فرسٹ میڈیکل ایڈ  اور  ابتدائی سماجی   ، سیاسی تعاون بھی فراہم  کیا جائے گا  ۔

          اس پروگرام میں شریکِ کا ر  محکمہ ، جیسے  محکمۂ ایٹمی توانائی ( ڈی اے ای )  ، آئی این ایم اے ایس ،  نیشنل سینٹر  فار ڈیزیز کنٹرول ( این سی ڈی سی ) ،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  مینٹل ہیلتھ  اینڈ نیورو سائنسز  ( این آئی ایم ایچ اے این ایس  ) کے ماہرین  تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو  تربیت دیں گے ۔   ہوا اڈوں پر  آمد  و رفت   اور اس کے رکھ رکھاؤ میں شامل  مختلف  ایجنسیوں سے  تعلق رکھنے والے کُل 50  شرکاء کو سی بی آر این ہنگامی حالات کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تربیت دی جائے گی ۔  ان کے علاوہ ،  نصف یومیہ  موڈیول  کے موضوع  پر مزید  150 فعال سطح کے عملے کو بھی حساس بنایا جائے گا ۔

          یہ تربیتی پروگرام اے ای ایچ کو  ہنگامی حالات سے مناسب ڈھنگ سے نمٹنے کے لئے پورے ملک کے ہوائی اڈوں پر ایسے پروگرام  چلائے جانے والے پروگراموں میں  ساتواں ہے ۔ اس سے قبل چینئی  ، کولکاتہ  ، ممبئی  ، وارانسی ، پٹنہ اور احمد آباد میں  قبل ہی  ایک ایک تربیتی پروگرام  منعقد کئے جا چکے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More