16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کے ذریعے نئی دلی ہوائی اڈے پر سی بی آر این ہنگامی حالات کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام

Urdu News

نئیدہلی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دلی پر ایک بنیادی تربیتی پروگرام چلا رہی ہے۔ یہ 5روزہ تربیتی پروگرام ایسا ہے، جس کا مقصد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات کو سنبھالنے والے افراد (اے ای ایچ)کی ہوائی اڈوں پر سی بی آر این ہنگامی حالات  کا سامنا کرنے کے لائق کمربستگی میں اضافہ کرنا ہے اور اُن کی صلاحیت کو جلا بخشنا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام آج شروع ہوا ہے۔

سی بی آر این ہنگامی حالات کا تعلق کیمیاوی، حیاتیاتی، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیائی اشیاء سے پیدا ہونے والے خطرات اور ہنگامی حالات سے ہے۔

مذکورہ تربیتی پروگرام کا اہتمام ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ایلائڈ سائنسز (آئی این ایم اے ایس) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف ) کے تعاون و اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے رکن ڈاکٹر ڈی این شرما نے اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ، دلی انٹر نیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ (ڈی آئی اے ایل) اور دفاعی تحقیق اور ترقیات ادارے (ڈی آر ڈی او) نے افتتاحی پروگرام میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سی بی آر این ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مخصوص ہنرمندی اور کوششیں درکار ہوتی ہیں۔ دراصل سی بی آر این سے متعلق ایک معمولی سا واقعہ بھی ہوائی اڈے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا سکتا ہے۔ مذکورہ تربیتی پروگرام ہمارے ہوائی اڈوں پر سی بی آر این سلامتی کے فروغ میں معاون ہوگا اور اے ای ایچ عملے کو کسی بھی طرح کے سی بی  آر این ہنگامی حالات کا سامنا کرنے اور اس سے نمٹنے کے لائق بنائے گا۔

مذکورہ تربیتی پروگرام لیکچرس  اور فیلڈ تربیت پر مشتمل ہے، جس میں ذاتی تحفظاتی سازوسامان (پی پی ای) سمیت کھوج اور تلاش اور مہلک اشیاء کو بے اثر یا ناکارہ  بنانے سمیت براہ راست مظاہرے اور نمونے بھی شامل ہیں۔ اے ای ایچ عملے کو سی بی آر این  ہنگامی حالات سنبھالنے کے لائق بنانے میں مزید چاق و چوبند کرنے کے علاوہ یہ تربیتی پروگرام اس عملے کو ایسے حالات میں طبی امداد اور ابتدائی ، نفسیاتی، سماجی تقویت فراہم کرنے کے لائق بھی بنائے گا۔

ایٹمی توانائی  کے محکمے ( ڈی اے ای) ، ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) ، آئی این ایم اے ایس، این ڈی آر ایف، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس) اور بھا بھا ایٹمی تحقیق مرکز (بی اے آر سی) جیسے محکمے اور اداروں سے متعلق  شراکت داروں کے ماہرین ، مندوبین کو تربیت فراہم کریں گے۔ پروگرام کے دوران سی بی آر این صنعتوں کے نمائندگان بھی اپنی مصنوعات سے متعلق مظاہرے کا اہتمام کریں گے۔

ہوائی اڈے کے رکھ رکھاؤ  اور آپریشن  کے لئے ذمہ دار   مختلف النوع ایجنسیوں کے تقریباً 50مندوبین  کو سی بی آر این ہنگامی حالات سے متعلق مختلف النوع پہلوؤں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ دیگر 200 ورکنگ سطح کے عملہ  کوبھی آدھے دن کے ماڈیول کے دوران اس موضوع سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر میں ہوائی اڈوں پر اے ای ایچ عملے کو معقول طور سے ردعمل فراہم کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لائق بنانے کے لئے یعنی جب تک خصوصی رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ جائیں، حالات کو سنبھالنے کے لئے متعلقہ عملے کو چاق و چوبند بنانے کی غرض سے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا یہ 20واں سلسلہ ہے۔ اس سے پہلے 11بیچوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ تربیت فراہم کئے جانے والے عملے کا تعلق چنئی، کولکاتہ، ممبئی، وارانسی، پٹنہ، احمد آباد، حیدرآباد، چنڈی گڑھ، رائے پور، بنگلورو اور تھیرواننتھا پورم سے تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More