15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایڈمرل کرم بیر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، بحریہ کے سربراہ

Urdu News

ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے آج 31 مئی 2019 کو، بھارتی بحریہ کے، 24ویں سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔

ایڈمرل کرم بیر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا سے فارغ ہیں۔ وہ جولائی 1980 میں بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے اور وہ 1981 میں ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ کے عہدے پر فائز کیے گئے تھے۔ انہوں نے چیتک (الوٹی) اور کاموو ہیلی کاپٹروں کی بڑے پیمانے پر پروازیں کی ہیں۔ وہ ویلنگٹن کے ڈیفنس سروس اسٹاف کالج ، ممبئی کے کالج آف نیول وار فیئر سے گریجویٹ ہیں۔انہوں نے ان دونوں ہی اداروں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

اپنی خدمات کے 39 سال کے اب تک کے عرصے میں انہوں نے بھارتی ساحلی گارڈ کے جہاز چاند بی بی ، میزائل کورویٹ آئی این ایس وجے درگ اور دو گائیڈیڈ میزائل تباہ کن آئی این ایس رانا اور آئی این ایس دلی کی کمان سنبھالی ہے۔ انہوں نے مغربی بیڑے کے فلیٹ آپریشنز آفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ بحریہ کے صدر دفتر میں بحری فضائی عملے کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ممبئی میں  کیپٹن ایئر اور بحری ہوائی اسٹیشن کے آفیسر انچارج بھی رہے ہیں۔

ایڈمرل کو ترقی دینے کے بعد مشرقی بحری کمان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی دیگر اہم فلیگ تقرریوں میں انڈمان  اورنیکوبار جزیروں میں تینوں فوجوں کی متحدہ کمان کے سربراہ اور مہاراشٹر اور گجرات بحری علاقے کے فلیگ آفیسرکمانڈنگ  کا عہدہ بھی شامل ہے۔

وائس ایڈمرل کے درجے میں وہ پروجیکٹ سی برڈ کے ڈائریکٹر جنرل اور کارواڑ میں بحریہ کے توسیعی اور جدید ٹھکانے کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے انچار ج رہے ہیں۔ وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط صدر دفتر میں ایڈمرل موصوف بحریہ کے ڈپٹی چیف اور بحریہ کے وائس چیف بھی رہے ہیں۔ وہ 31 مئی 2019 کو بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کے عہدے پر فائز تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More