15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک ورثہ جاتی قدیمی عمارت کو اپنانے کے پروجیکٹ کے تحت 22 مقابر کے لئے 9 ایجنسیوں کو سیاحت کے وزیر کی جانب سے اعزاز نامے عطا کئے گئے

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کی وزارت نے ثقافت اور  آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تعاون سے آج نئی دلّی میں   ایک قدیمی عمارت  کو اختیار کرنے کے پروجیکٹ  کے سلسلے میں تیسری ایوارڈ تقریب کا  اہتمام کیا  تاکہ پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کے تحت  منتخب کردہ ایجنسیوں کو  ہدایت نامے جاری کئے جا سکیں ۔  چوتھے مرحلے کے تحت  22 قدیمی   تاریخی عمارتوں کے لئے 9 ایجنسیوں کو  اجازت نامے جاری کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر ( آزادانہ چارج )  جناب کے جے الفونس نے    تمام شرکائے کار سے کہا کہ وہ   بھارت کے ورثے کو  تحفظ دیں  ، اس کو بر قرار رکھیں اور سیاحتی لحاظ سے اُسے متعارف کرائیں ۔ وزیر موصوف نے   کارپوریٹس اور شہریوں کے مابین بھی   گونا بیداری پیدا کرنے پر زور دیا  تاکہ  اس پروجیکٹ کے تحت   ہیری ٹیج سائٹس یا ورثہ جاتی مقامات کو اختیار  کیا جا سکے  اور  سیاحتی مقامات پر  بنیادی اور ترقی یافتہ سیاحتی سہولتیں  فراہم کرائی جا سکیں ، انہیں چلایا جا سکے اور ان کا رکھ رکھاؤ بھی کیا جا سکے ۔   اس تقریب کے اہتمام کے دوران  تمام شرکائے کار کےساتھ  گفت و شنید کے ایک اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس کے دوران  وزارت اور وزارت کے افسروں کے روبرو  متعلقہ تشویشات اور  تجاویز رکھی گئیں ۔

          ‘‘ ایک قدیمی تاریخی عمارت کو اپنی نگرانی میں لیں  : اپنی دھروہر  اپنی پہچان ’’ نام کی اسکیم اصلاً 27 نومبر ، 2017 ء کو  اس مقصد سے شروع کی گئی تھی  کہ  مالا مال ثقافتی اور قدرتی ورثے کا تحفظ کیا جا سکے اور ملک کے طول و ارض میں   سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔   یہ پروجیکٹ  منتخبہ اے ایس آئی اور ٹکٹ لگنے والی تاریخی عمارتوں کےساتھ شروع ہوا تھا  ۔ اب اس کے دائرہ کار کو بڑھا کر قدرتی اور ثقافتی  مقامات کو بھی ملک بھر میں اس کے تحت لے آیا گیا ہے ۔ اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ   اس شعبے میں  ہماری کار کردگی کا تجزیہ کرنے کی بنیادی کسوٹی  سیاحوں کا تاثر ہو گا ۔

          تا حال  اس پروجیکٹ کو  بڑا حوصلہ  افزا رد عمل  حاصل ہوا ہے اور پروجیکٹ کی ویب سائٹ  کے تحت 195 رجسٹریشن ہوئے ہیں ۔   مختلف ایجنسیاں ایڈوپشن کے لئے آگے آئی ہیں ۔ ان میں صرف سرکاری اور نجی صنعتیں  ہی شامل نہیں ہیں بلکہ اسکول اور افراد بھی شامل ہیں ۔ اب تک 31 تناظری  قدیمی عمارتوں سے متعلق  متروں کا انتخاب کیا گیا ہے  اور یہ انتخاب اوور سائٹ  اور ویژن کمیٹی کے جانب سے 95 یادگاری تاریخی عمارتوں   میں  سیاحت   سے متعلق سہولتیں فراہم کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت   ہیری ٹیج اور دیگر سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں ، جن میں بڑے ورثہ جاتی مقامات مثلاً لال قلعہ ، قطب مینار   ، ہمپی ، سوریہ مندر ، اجنتا کی گپھائیں  ، چار مینار ، قاضی رنگا   نیشنل پارک شامل ہیں ۔ اس سے قبل  وزارت سیاحت اور حکومت جموں و کشمیر ، حکومت اترا کھنڈ  اور  ایڈوینچر  ٹوور  ایسوسی ایشن آف انڈیا   ( اے ٹی او  اے آئی ) کے مابین  دو مفاہمتی عرضداشتوں  پر  دستخط عمل میں آ چکے ہیں ، جن کا تعلق   ماؤنٹ  اسٹاک کانگڑی ، لداخ ، جموں و کشمیر   اور گنگوتری مندر کے علاقے سے ہے ۔ اترا کھنڈ میں گو مُکھ  بھی اس کے تحت آتا ہے ۔ مزید براں ، دو مفاہمتی عرضداشتیں بھی دلّی کے لال قعلہ اور آندھرا پردیش میں  گندی کوٹہ   قعلہ کے لئے    طے پائی ہیں اور یہ مفاہمتی عرضداشتیں وزارتِ سیاحت ، وزارتِ ثقافت ، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور   ڈالمیا بھارت  لمیٹیڈ کے مابین طے پائی ہیں ۔   شریمتی لکشمی ورما  ، سکریٹری ( سیاحت ) ، جناب ستیہ جیت راجن   ، ڈی جی ( سیاحت ) ، محترمہ میناکشی شرما  ( اے ڈی جی سیاحت ) اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔  تقریب کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے سرکاری اور نجی شراکت داروں نے بھی شرکت کی ۔

مرحلہ IV کے تحت  ایک ورثہ کو اختیار کریں    ، سے متعلق  ہیری ٹیج سائٹوں کی فہرست

نمبر شمار

ایجنسی کا نام

سائٹ نمبر

سیاحتی سائٹ / یاد گاری عمارت کا نام

1

اورینج کاؤنٹی ریسورٹ  اینڈ ہوٹل

لوٹس محل ، ہمپی ، کرناٹک

الیفینٹ اسٹیبلس ، ہمپی ، کرناٹک

2

ہیری ٹیج  ریسورٹ  – ہمپی

ویرو پکشا مندرے سے وِٹھل مندر ،  ہمپی ، کرناٹک کے درمیان قدیمی  پگڈنڈی  کی مرمت

کرشنا  ٹیمپل  ( بارا ولنگا  کے عقب میں) ، ہمپی ، کرناٹک

3

ککاٹیا  ہیری ٹیج ٹرسٹ

راماپاّ  ٹیمپل ، پالم پیٹ ، تیلنگانہ

4

آئی ٹی سی لمیٹیڈ

تاج محل ، آگرہ ، اتر پردیش

5

جی ایم آر اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ

6

آغا خان  ٹرسٹ  فار کلچر ( آغا خان  ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ایک ایجنسی )

آغا خان  پیلیس  ، پونے ، مہاراشٹر

7

دی پدمنی حویلی

چتوڑھ  گڑھ  فورٹ ، چتوڑھ گڑھ  ، راجستھان

دیوریا مہادیو  اور  تمباوتی نگری ، چتوڑھ گڑھ ، راجستھان میں قدیمی  کھنڈروں کی مرمت  اور دیکھ بھال

8

ریس برڈ  ٹیکنو لوجیس  پرائیویٹ لمیٹیڈ

مہرولی آرکیا لوجیکل  پارک  ، دلّی

گول گنبد  ، لودھی روڈ   پل

بارا لاؤ کا گنبد  اور بارادری  ، وسنت وہار

9

کلائمبنگ ورلڈ

گو مکھ  وششٹ آشرم ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان کے گرد پیدل راستہ

ٹائیگر پاتھ ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان

بیلی کا راستہ ، جس میں ٹوڈ  راک ، ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان شامل ہیں

اربدا دیوی اور شانتی شکھر  ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان کے گرد گزر گاہ

دلوارہ  مندر ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان کے گرد  گزر گاہ

گرو شکھر سے سیر گاؤں تک ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان میں گزر گاہ کی تعمیر

بیسک فیلڈ : نکی جھیل ، ماؤنٹ آبو  ، راجستھان کے نزدیک  ایک منفرد اور مخصوص مقام ، جہاں  کوہ پیمائی کی جا سکتی ہے ۔

کمبھل گڑھ قلعہ  کی دیوار ، کمبھل گڑھ ، راجستھان

رام ٹیکری  پگڈنڈی ، کمبھل گڑھ ، راجستھان

تیرتھنکر گزر گاہ ، جو جین مندر  ، رانک پور ، راجستھان تک جاتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More