Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایکسرسائز یدھ ابھیاس – 2019 کی افتتاحی تقریب

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی اور امریکی فوجوں کے درمیان ایک مشترکہ جنگی مشق ایکسرسائز یدھ ابھیاس – 2019 آج صبح واشنگٹن، امریکہ کے  جوائنٹ بیس لیوس ایم سی کورڈ میں ایک مختصر اور شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے قومی پرچم لہرائے گئے اور اسٹار اسپینگلڈ بینر اور جن گن من کا اہتمام کیا گیا۔ امریکی اور ہندوستانی سپاہی ساتھ ساتھ کھڑے ہوئے اور تقریب کا جائزہ لینے والے امریکہ اور ہندوستان کے 2 سب سے سینئر افسروں کو تقریبی سلامی دی۔

امریکی حصے کی نمائندگی امریکی فوج کی 5-20 انفینٹری بٹالین کمپنی نے کی، جبکہ ہندوستان کی نمائندگی آسام رجمنٹ نے کی۔ امریکی فوج کے میجر جنرل زیویئر برنسین نے ہندوستانی فوجیوں کا خیرمقدم کیا اور ان کے افتتاحی خطاب میں جمہوریت، آزادی، برابری اور انصاف، جو کہ دونوں ملکوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، پر مشترکہ اعتقاد کی جھلک ملی۔

دونوں جانب سے اقوام متحدہ کی امن بحالی کی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے ممکنہ خطرات کو ناکام بنانے کے لئے مشترکہ تربیت، منصوبہ بندی اور جنگی حکمت عملی سے متعلق مشق میں فوجی شرکت کریں گے۔ دونوں جانب کے ماہرین بھی باہمی مفاد کے مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More