22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایگریکلچرل مشینری اسپئر پارٹ اور مرمت کی دکانوں ، شاہراہوں پر ٹرک مرمت کی دکانوں کو چھوٹ دی گئی ہے؛ چائے کی صنعت کو دی گئی چھوٹ میں باغات شامل ہیں

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے کووڈ۔19 عالمی وبا  سے متعلق  21 روزہ لاک ڈاؤن کے معاملے میں زرعی اور متعلقہ شعبوں کے لئے  متعدد رعایتیں اور کئی طرح کی چھوٹ دی ہے تاکہ کسانوں کو  اس کے نتیجے میں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں مرکز وزارت داخلہ نے  آفات کے بندوبست سے متعلق قانون کی بنا پر  اپنے نوٹی فکیشن کا چوتھا ضمیمہ جاری کیا ہ۔

اس ضمیمے کے مطابق ایگریکلچرل مشینری  ، اس کے اسپیئر پارٹس  (اس کی سپلائی چین سمیت) اور  مرمت کی دوکانیں اور شاہراہوں پر ٹرکوں کی مرمت کی دکانیں ، ترجیحی طور پر  فیول پمپوں  میں واقع دکانیں، زرعی پیداوار کے نقل و حمل کے مقصد سے  کھلی رہ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ  چائے کی صنعت ، باغات سمیت زیادہ سے زیادہ 50 ملازمین کے ساتھ  کام کرسکتی ہیں۔

وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  تنظیم  ادارے کے سربراہ سوشل ڈسٹنسنگ کے طریقوں اور مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گے۔ ضلعی حکام کو بھی ہدایت دی گئی کہ احکامات کے سختی سے نفاذ  کو یقینی بنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More