نئی دلّی، تجارت و صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گزشتہ روز نئی دلّی میں ای۔ کامرس کمپنیوں اور ٹیک صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر صلاح و مشورہ کیا۔ تمام شعبوں سے ای۔ کامرس اور تکنیکی کمپنیاں، جنہوں نے بھارت میں کاروبار شروع کر رکھے ہیں اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے وزیر تجارت و صنعت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے سیکریٹری اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر کے ساتھ اس ملاقاتی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ میٹنگ جناب پیوش گوئل نے ڈاٹا پروٹیکشن فریم ورک تیار کرنے کے سلسلے میں ان کے مشورے طلب کرنے کے سلسلے میں بلائی تھی تاکہ پرائیویسی اور اختراعات کا مقصد حاصل ہو اور عالمی تکنیکی رہنماؤں کی توجہ حاصل کر کے بھارت کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں مدد ملے۔
میٹنگ میں موجود تمام کمپنیوں کے نمائندوں نے ڈاٹا اسٹوریج کی ضروریات اور پروسیسنگ سے متعلق ریزرو بینک آف انڈیا کے زریعہ جاری ہدایات کی روشنی اپنی تشویشات کا اظہار کیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر بی۔ پی۔ قانون گو نے صنعتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا اس معاملے پر غور کرے گا۔
ای۔ کامرس صنعت کے نمائندوں نے وزیر تجارت کو ای۔ کامرس ڈرافٹ پالیسی کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا کہ انہوں نے اسے مناسب محسوس نہیں کیا۔ وزیر تجارت نے ای۔ کامرس کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ صنعت سے متعلق آگاہ کردہ ہر ایک تشویش پر غور کیا جائے گا اور وزیر موموف نے ان سے درخواست کی وہ اپنی تشویشات دس دن کے اندر ڈی پی آئی ٹی کو تحریری طور پر ارسال کر دیں۔
صنعتی نمائندوں نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے ذریعہ پیش کیا گیا ڈاٹا پروٹیکشن بل پر مشاورت تسلی بخش ہے۔