16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے-320نیو طیارے میں تکنیکی مسائل

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ اے-320 نیو طیاروں کی سپلائی بھارتی آپریٹروں کو سال 2016 کی پہلی سہ ماہی شروع ہوئی تھی ، اس کے بعد سے ہی آپریٹروں کو ان طیاروں میں نصب کئے گئے پی ڈبلیو 100جی-جے ایم انجن میں بیرنگ کی سیل پلیٹ اور چیمبر کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میسرز انڈیگو اور میسرز گوایئر، دونوں نے ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس معاملے کی وجہ سے طیاروں کی سپلائی پر اثر پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایئرانڈیا کو بھی اے-320 نیو طیاروں کی سپلائی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارہ بنانے والی کمپنی نے شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی سی اے کو بیرنگ اور چیمبر مسئلے کو درست کرنے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More