12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے وزیر نے تیسرے گلوبل انویسٹرز انڈیا فورم سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔بجلی اور جدید  اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں تیسرے گلوبل انویسٹرز انڈیا فورم سے خطاب کیا۔اس تقریب کا موضوع تھا،‘‘ہندوستان میں تصور سازی ، اختراع ، نفاذ اور سرمایہ کاری کریں۔’’اور اس میں عالمی صنعت کی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر موجود ممتاز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ جب ہم ہندوستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کے مستقبل پر نظر ڈالتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ آئندہ پانچ سات برسوں میں ہندوستان میں بجلی کی فی کس کھپت میں تین گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔وزیر موصوف نے صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ حکومت انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کرائے گی اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ جناب آر  کے سنگھ نے کہا کہ‘‘بجلی ہندوستان میں اقتصادی ترقی کا مستقبل ہے۔ یہ ترقی توانائی کے شعبے میں صنعتی شراکت داری کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ آ ئیں اور  ہندوستان کےتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں’’

ہندوستان کے بجلی کےشعبے کی اصلاح کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ ان کی وزارت ریاستی حکومتوں/ ڈسکام کے ذریعے بجلی خریداری معاہدوں( پی پی اے) کا احترام کئے جانے  اور نا دہندگی کی صورت میں جرمانے سمیت کئی معاملات کے بارے میں قوانین تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہے۔بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں ( ڈسکامس) کے لائسنس کی تجدید سے پہلے اس بات  کی تصدیق کی جائے گی کہ انہوں نے سب سے زیادہ ضرورت کے اوقات سمیت  بجلی کی سو فیصد ضرورت کو  پی پی اے کے مطابق پورا کیا ہے یا نہیں،قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری کو قانونی شکل دی جائے گی،اسمارٹ میٹر کو  لازمی بنایا جائے گا اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کئے جانے کی صورت میں جرمانہ کیاجائے گا۔

جناب آر کے سنگھ نے حاضرین کو مطلع کیا کہ مستقبل قریب میں قابل تجدید  توانائی کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کے ساتھ چلنے کے لئے گرین انرجی کاریڈورز، بیٹری اسٹوریج ٹیکنالوجی، گرڈ کو بہتر بنانے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پروگرام وغیرہ میں سرمایہ کاری کے لئے صنعت کو حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت ہے۔وزیر موصوف نے حکومت کے تعاون سے ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے واسطے صنعت کی ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ‘‘صاف ستھری توانائی کے معاملے میں دنیا کی قیادت کرنے کا ہمارا وقت آچکا ہے۔اس معاملے میں صنعت کو بھی پیچھے نہیں چھوڑاجانا چاہئے۔’’

اس تقریب کاا نعقادایسو چیم( اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم) نے کیا تھا اور اس میں عالمی صنعت کی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔ جنہوں نے وزیر موصوف اور وزارت کے اعلی عہدہداران کے ساتھ مباحثے میں بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More