21.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے اسپتالوں کو مختلف شہروں میں عام شہریوں کے استعمال کے لئے کھولا جارہا ہے

Urdu News

نئی دہلی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پہنچے ۔

انھوں نے وزیر اعظم کو ان مختلف اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جو وباء کے دوران عوام الناس کی مدد کے لئے بحریہ کررہی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کومطلع کیا کہ ہندوستانی بحریہ نے تمام ریاستوں کے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور انھیں اسپتال کے بستروں ، نقل وحمل اور ویکسی نیشن کی مہموں پر عمل درآمد کرنے کی ضمن میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کو ان بستروں کے بارے میں تفصیلات بتائی جو مختلف شہروں میں شہریوں کے استعمال کے لئے بحریہ کے مختلف اسپتالوں میں مخصوص کئے گئے ہیں۔

انھوں نے وزیر اعظم کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ کووڈ پرائز کا انتظام کرنے کے لئے ملک کے مختلف اسپتالوں میں بحریہ کے طبی عملے کی دوبارہ تعیناتی کی گئی ہے۔ بحریہ کے عملے کو کووڈ اسپتالوں میں طبی عملے کی بہتر کارکردگی کے لئے بیٹل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹ تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے وزیراعظم کو تفصیلات فراہم کیں کہ بحریہ لکشدیپ کے ساتھ انڈومان اور نکوبار جزائر میں بھی آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کرنے اور کووڈ سے متعلق سازوسامان فراہم کرنے میں مدد کررہی ہے۔

انھوں نے وزیر اعظم کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ ہندوستانی بحریہ ، بحرین ،قطر،کویت اور سنگاپور سے آکسیجن کے کنٹینر ہندوستان لارہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More