نئی دہلی: زراعت اورکاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے وزیر،جناب رادھاموہن سنگھ نے آج محکمہ مویشی پالن ، دودھ کی صنعت اور ماہی پروری کے تحت چلایاجانے والا اور نبارڈ کے ذریعہ وضع کیاگیا انشیور۔ قومی مویشی مشن ۔ ای ڈی ای جی کا آغاز کیاہے ۔اس موقع پرانھوں نے مطلع کیا کہ قومی لائیواسٹاک مشن مودی حکومت کا نتیجہ فکرہے ، جس کا مقصد لائیواسٹاک شعبے یا مویشی پالن کے شعبے کی ہمہ گیرترقی ہے ۔ مشن کے عناصرکے تحت جن میں صنعت کاری ترقیات اورروزگاربہم رسانی ( ای ڈی ای جی ) مرغی وبطخ پالن ، چھوٹے قسم کے مفید پیشے اورخنزیر
وغیرہ کی پرورش کے امورشامل ہیں ، براہ راست فائدہ منتقلی کے توسط سے ان سرگرمیوں کے لئے فراہم کی جانے والی سبسیڈی براہ راست فائدہ منتقلی ( ڈی بی ٹی ) کے ذریعہ استفادہ کنندہ کے کھاتے میں جاتی ہے ۔اسے بہترسہل اور شفاف بنانے کے لئے بنارڈنے ایک آن لائن پورٹل
‘‘این ایس یوآرای ’’وضع کیاہے تاکہ استفادہ کنندگان سے متعلق اطلاعات اور درخواستیں دینے وغیرہ کا عمل آسانی کے لئے دستیاب کرایاجاسکے۔
شری سنگھ نے مزیدکہاکہ نئے عمل کے تحت بینک کا کنٹرولنگ آفیسر/برانچ منیجر ، تجویز کا جائزہ لینے اوراس کی چھان بین کرنے کے بعد سبسیڈی دعووں کو پورٹل میں اپ لوڈ کریگا ۔ یہ سبسیڈی قرض کی منظوری کے 30دنوں کے اندرمنظورکی جائیگی ۔ اس سے قبل ، قرض کی منظوری کے بعد میں بھی سبسیڈی کو استفادہ کنندہ کے کھاتے تک پہنچنے میں ایک طویل عرصہ لگ جاتاتھا۔ اس عمل کے ذریعہ اطلاعات /فنڈآنے کا عمل مزید تیز رفتاراورقابل احتساب ہوجائیگا۔اس پورٹل کے آغاز کے بعد سبسیڈی کی تقسیم میں لاحق ہونے والی تاخیرکی وجہ سے عائد ہونے والے اضافی سود کابوجھ بھی اب کم ہوجائیگا۔ پورٹل کی رسائی سے اصل معنوں میں صرف ہونے والاوقت بھی کم صرف ہوگا اور استفادہ کنندگان کی فہرست بھی آسانی سے تیارکی جاسکے گی ۔